ذکر دعاء اور درود

ذکر بالجہر اجتماعی یا انفرادی طور پر جائز ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
60039
| تاریخ :
2006-06-07
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

ذکر بالجہر اجتماعی یا انفرادی طور پر جائز ہے یا نہیں؟

(۱)۔ کیا فرماتے ہے علماءِ کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ ذکر بالجہر اجتماعاً اور انفراداً جائز ہے یا نہیں؟ جواز کی کوئی صورت بتلائیں۔
(۲)۔ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے متعلق روایت ہے کہ آپ مسجد میں تشریف لائے اور لوگوں کو ذکر بالجہر کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے ان حضرات کو مسجد سے نکال دیا، کیا یہ صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)۔ اگر ذکر بالجہر سے ریا و نمود مقصود نہ ہو اور اس کی وجہ سے مریض ،سوئے ہوئے شخص کے آرام اور دیگر عبادات میں مشغول لوگوں کی عبادات میں خلل نہ پڑتا ہو تو ذکر بالجہر خواہ انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی طور پر بہر دو صورت جائز ہے ، مگر ذکر بالسر بلاشبہ بہتر و افضل ہے اور اسی کا اہتمام کرنا چاہیے۔
(2)۔ جی ہاں! یہ واقعہ کتب میں موجود ہے، مگر یہ جہرِ مضر پر محمول ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوی الھندیۃ : قاض عنده جمع عظيم يرفعون أصواتهم بالتسبيح و التهليل جملة لا بأس به ، و الإخفاء أفضل، و لو اجتمعوا في ذكر الله تعالى و التسبيح و التهليل يخفون ، و الإخفاء أفضل عند الفزع في السفينة أو ملاعبتهم بالسيوف اھ(5/315)۔
و فی تکملة فتح الملھم : و دل الحدیث علی استحباب الاسرار و المخافتة بالذکر و الدعاء و ھو موافق لقوله تعالی "ادعوا ربکم تضرعا و خفية" و من ھنا ذکر العلماء ان الذکر الخفی افضل من الذکر بالجھر و ان کان الجھر جائزاً بشرط ان لایکون فیه ریاء و بشرط ان لایکون فیه ایذاء لأحد ،و یستثنی منه رفع الصوت بالتکبیر فی الجھاد فان المقصد منه علی کونه ذکرا مثابا ارھاب العدو و القاء الرعب فی صدرہ و انما نھاھم النبی صلی الله علیه و سلم ھنا لان ھذا الجھر لم یکن بمحضر من العدو و انما کان المقصود منه الذکر فقط و الاخفاء فی ذلك افضل و لاسیما اذا کان بمحضر من اناس مشتغلین بامورھم فان ذلك ربما یودی الی تعطلھم عن حاجاتھم و قد ذکرنا ان الجھر فی مثل ھذا الحال لایجوز اھ (5/566)۔
و فی الدر : ھل یکرہ رفع الصوت بالذکر و الدعاء ؟قیل نعم اھ و فی رد المحتار : اضطرب كلام البزازية فنقل أولا عن فتاوى القاضي أنه حرام لما صح عن ابن مسعود أنه أخرج جماعة من المسجد يهللون و يصلون على النبي صلى الله عليه وسلم جهرا و قال لهم " ما أراكم إلا مبتدعين " ثم قال البزازي و ما روي في الصحيح أنه عليه الصلاة والسلام قال لرافعي أصواتهم بالتكبير «اربعوا على أنفسكم إنكم لن تدعوا أصم و لا غائبا إنكم تدعون سميعا بصيرا قريبا إنه معكم» الحديث يحتمل أنه لم يكن للرفع مصلحة (الی قوله)و حمل ما في فتاوى القاضي على الجهر المضر (الی قوله) زاد في التتارخانية : و أما رفع الصوت عند الجنائز فيحتمل أن المراد منه النوح أو الدعاء للميت بعد ما افتتح الناس الصلاة أو الإفراط في مدحه كعادة الجاهلية مما هو شبيه المحال اھ (6/398)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60039کی تصدیق کریں
1     2096
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات