رسومات شادی بیاہ

طے شدہ مہر کے علاوہ لڑکی والوں کا رقم لینا

فتوی نمبر :
60720
| تاریخ :
2004-10-24
معاملات / احکام نکاح / رسومات شادی بیاہ

طے شدہ مہر کے علاوہ لڑکی والوں کا رقم لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک رواج ہےکہ لوگ نکاح میں مہر کے علاوہ پیسے لیتے ہیں، یعنی مہر مقرر کر کے اس کے علاوہ وہ رقم کو بھی مقرر کرتے ہیں اور اس رقم کے وصولی کے بغیر شادی نہیں کرتے ہیں اور وصولی کے بعد وہ رقم کچھ لڑکی کے لیے جہیز میں صرف کرتے ہیں اور باقی خود استعمال کرتے ہیں۔
کیا وہ یہ رقم مہر کے علاوہ لے کر خود استعمال کرسکتے ہیں؟ نیز اگر لے کر لڑکی پر صرف کریں تو جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت فرما کر جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ کے مطابق اس رقم کا لینا محض علاقائی اور قومی رسم رواج کے علاوہ کچھ نہیں، بلکہ بدعتِ محض ہے جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر لڑکے والے صاحبِ وسعت ہوں اور وہ اپنی مرضی و خوشی سے، بلاجبر و اکراہ کے اور غیرلازم سمجھتے ہوئے لڑکی والوں کا کچھ تعاون کرلیں تو اس کے لینے اور دینے کی گنجائش ہےاور جہاں اس لینے دینے کو ضروری سمجھا جاتا ہو وہاں یہ معاملہ کرنے سے احتراز بہتر ہے۔لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ حکمت و بصیرت کے تحت اہلِ علاقہ کو اس رسمِ بد سے نجات دلانے میں پوری کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (أخذ أهل المرأة شيئا عند التسليم فللزوج أن يسترده) لأنه رشوة.
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله عند التسليم) أي بأن أبى أن يسلمها أخوها أو نحوه حتى يأخذ شيئا، وكذا لو أبى أن يزوجها فللزوج الاسترداد قائما أو هالكا لأنه رشوة بزازية. (3/ 156)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60720کی تصدیق کریں
0     1338
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسومات شادی بیاہ 1
  • لڑکی کی پاکیزگی معلوم کرنے کیلئے شادی کی رات کپڑا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • مسجد میں شادی کی ڈولی رکھنا اور کرائے پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • دولہا کے سر سہرا باندھنا اور سونے کی انگوٹھی پہنانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رشتہ داروں کی ناراضگی کے خوف سے غیر شرعی تقریبات میں شرکت کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 1
  • طے شدہ مہر کے علاوہ لڑکی والوں کا رقم لینا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کے وقت لڑکی کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع کی مختلف رسومات کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • کیا سب رشتہ داروں کو شادی میں بلانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی پر بیوی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • ویزہ کے حصول کیلئے جعلی رخصتی کروانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کےوقت دلہن کے سر پر قرآن رکھنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے ضروری مسائل جاننے کے لئے مختلف کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی بیاہ کے متعلق کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی میں بیوی کی تصویر اپنے موبائل کی حدتک لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • تقریبِ نکاح کے بعد کھجور کھلانا اور مبارک باد دینا سنت سے ثابت ہے ؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر سہرا بندی کی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر پیسے پھینکنے اور ان کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات