ذکر دعاء اور درود

دعا میں جزع فزع کا انداز اختیار کرنا

فتوی نمبر :
60724
| تاریخ :
2003-11-03
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

دعا میں جزع فزع کا انداز اختیار کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مصیبت زدہ عورت ہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ میری قسمت بدل دے ، اگر ایسا نہ ہو تو میں کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی انسان پر کچھ حالات یعنی ’’پریشانی، مشقت، مصائب اور تکالیف‘‘ وغیرہ آجائیں تو ان حالات میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے، اس طور پر کہ اپنے تمام گناہوں پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ واستغفار کیا جاۓ ، آئندہ کےلیے گناہوں سے بچنے کاپختہ عزم کریں، اپنی زندگی کو سنتِ نبویہ کے مطابق ڈھالنے کے مکمل کوشش کریں اور ساتھ ساتھ یہ دعا کیا کریں کہ اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے، پس ہمیں بھی معاف فرما دے اور ہمارے ساتھ دنیا و آخرت میں عافیت والا معاملہ فرما دے۔ تبدیلی قسمت کی دعا کرنا اور جزع وفزع کرنا درست نہیں، لہٰذا مذکور رویّہ سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن ابن ماجه: عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم- : «من لزم الاستغفار جعل الله له من كل هم فرجا ، و من كل ضيق مخرجا، و رزقه من حيث لا يحتسب»(2/ 1254)۔
و فی سنن أبي داود: عن ابن عباس، أنه حدثه، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم- : «من لزم الاستغفار، جعل الله له من كل ضيق مخرجا ، و من كل هم فرجا، و رزقه من حيث لا يحتسب»(2/ 85)۔
و فی السنن الكبرى للبيهقي: عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَزِمَ الِاسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللهُ لَهُ مِنْ كُلِّ هُمٍّ فَرَجًا، وَ مِنْ كُلِّ ضِيقٍ مَخْرَجًا، وَ رَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ "(3/ 490)۔
و فی سنن أبي داود: حدثني أبي عمر بن مرة ، قال: سمعت بلال بن يسار بن زيد، مولى النبي - صلى الله عليه وسلم- قال: سمعت أبي، يحدثنيه عن جدي، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " من قال: أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم، وأتوب إليه، غفر له، وإن كان قد فر من الزحف " (2/ 85)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60724کی تصدیق کریں
1     832
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات