ترجمہ: السلام علیکم! سر میرا سو ال حج کی ادائیگی کے بارے میں ہے ،میں نے کرو نا سے پہلے حج فرض کی ادائیگی کے لئے سرکاری حج اسکیم میں اپلائی کیا ، قرعہ اندازی میں میرا نام بھی آیا،لیکن کرونا کی وجہ سے حج کینسل ہوگیا اور میں حج کی ادائیگی سے محروم رہا ،ابھی جب حج کرونا کے بعد کھلا تو میں بوجہ اخراجات حج ادا کرنے سے قاصر رہا ،میرا سوال یہ ہے ، کہ کیا اب بھی مجھ پر حج فرض رہے گا؟جبکہ میں حج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح ہو کہ ایک مرتبہ حج فرض ہو جانے کے بعد اگر استطاعت باقی نہ رہے تو اس سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی ،بلکہ حسب سابق برقرار رہتی ہے ، لہذا اگر سائل کرو نا کی وجہ سے حج نہ کرسکا ہو اور اب حج کرنے کی استطاعت نہ ہو تو سائل کو چاہئیے کہ استطاعت تک انتظار کرے ، اگر موت سے پہلے استطاعت حاصل ہوجائے تو حج کرلے ورنہ موت کے وقت حجِ بدل کی وصیت کرلے ،پھر اگر ترکے کی ایک تہائی کے اندر کسی مقام سے حج بدل ہوسکتا ہو ، وہاں سے اس کی جانب سے حج بدل کرادیا جائے۔
کما فی غنیۃ الناسک : وکذلک لو لم یحج حتی افتقر تقرر و جوبہ دیناً فی ذمتہ با لاتفاق ، و لایسقط عنہ بالفقر اھ(ص:33)۔