میرے بازو پر بچپن میں چمڑے کے نیچے لکھائی ہوئی ہے , جو مٹ نہیں سکتی , اس لکھائی سے وضو یا غسل میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا ؟ اگر احتمال ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟
جسم کے کسی حصے پر ٹیٹو بنوانا یا جسم گدوانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے ، لہذا سائل نے اگر بچپن میں جسم گدوایا ہو تو اسے چاہیئے کہ اگر آسانی اور ضرر لاحق ہوۓ بغیر ہوسکے تو اسے علاج وغیرہ کے ذریعے ختم کروانے کی کوشش کرے ، البتہ مذکور گدوائے ہوئے جسم کے حصے کی وجہ سے وضو یا غسل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ، وضو اور غسل درست ہوجاتاہے۔