عورت کےپاس حج کے خرچہ کےمُطابق سونا ہو اور محرم بیٹے اور شَوہر بھی ہو اور شوھر مقروض ہو اور عورت کو شوہرحج پر جانے کی اجازت نا دے شریعت کی رو سے عورت کے لیےکیا حکم ہے؟ شوہر خود حج کرچُکا ہے۔
اگر عورت پر حج فرض ہو چکا ہو اور سفر میں ساتھ جانے کے لیے محرم کا انتظام بھی ہو ، تو عورت کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جانا جائز اور درست ہے ، مگر بہتر طریقہ یہ ہے کہ کسی طرح شوہر کو راضی کر کے اس کی اجازت سے حج کی ادائیگی کےلیے چلی جائے۔
کما فی مشکوٰۃ المصابیح : وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فی مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ» . رَوَاهُ فی شَرْحِ السّنة اھ 2/1092)۔
و فی الرد تحت : (قوله وليس لزوجها منعها) أي إذا كان معها محرم وإلا فله منعها كما يمنعها عن غير حجة الإسلام اھ (2/465)۔