قرض

مرغی کا گوشت بطور قرض لینا

فتوی نمبر :
65177
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

مرغی کا گوشت بطور قرض لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی خاتون مرغی کا گوشت کسی ہمسائے سے لے کہ ابھی ہمیں دیدو ،میرے پاس آئے گا ،تو واپس کردوں گی ،تو ایسا کرنا جائز ہے؟ شبہ اس لئے ہوا ہے کہ مرغی ذوات الامثال میں سے نہیں، تو بطورِ قرض اس کا لینا صحیح نہیں ،تو گوشت کا بھی یہی حکم ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جانور (گائے، بکری، اور مرغی وغیرہ) تو ذوات القیم ہیں، لہٰذا ان چیزوں کو بطورِ قرض لینا دینا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ گوشت (خواہ مرغی کا ہو یا گائے اور بکری وغیرہ کا ) چونکہ ذوات الامثال یعنی موزونی ہے ،اور موزونی اشیاء کا بطور ِقرض تبادلہ کرنا شرعاً جائز ہے، لہٰذا پڑوسیوں کا بوقتِ ضرورت آپس میں مرغی کے گوشت وغیرہ کا وزن کر کے بطور ِقرض لینا دینا بھی شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ويجوز القرض فيما هو من ذوات الأمثال كالمكيل والموزون والعددي المتقارب كالبيض ولا يجوز فيما ليس من ذوات الأمثال كالحيوان والثياب والعدديات المتفاوتة اھ (3/ 201)۔
وفی حاشية ابن عابدين: قوله ( استقراض العجين وزنا يجوز ) هو المختار . مختار الفتاویٰ, واحترز بالوزن عن المجازفة فلا يجوز اھ (5/ 167)۔
وفی الدر المختار: (فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا) كل (ما يكال أو يوزن أو يعد متقاربا فصح استقراض جوز وبيض) وكاغذ عددا (ولحم) وزنا وخبز وزنا وعددا كما سيجيء اھ (5/ 162)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله في مثلي) كالمكيل والموزون والمعدود المتقارب كالجوز والبيض. (5/ 161)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65177کی تصدیق کریں
0     722
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات