نماز قصر

ایک شہر کے مختلف دیہاتوں میں تبلیغی جماعت کی تشکیل ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
65576
| تاریخ :
2009-09-20
عبادات / نماز / نماز قصر

ایک شہر کے مختلف دیہاتوں میں تبلیغی جماعت کی تشکیل ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک تبلیغی جماعت کی تشکیل رائے ونڈ مرکز سے مثلاً سر گو دھا کے لۓ تیس دن کے واسطے ہو جاتی ہے ، اب اگر شہر کے اندر کام کرنا ہو تو پھر کوئی اشکال نہیں، کیونکہ ایک مقام میں پندرہ دن سے زیادہ ٹھہرنا ہوتا ہے اور اس صورت میں جماعت والوں کا مقیم ہونا اور پوری نماز پڑھنا سمجھ میں آتا ہے ، لیکن اگر ان کی تشکیل سرگودھا کے گرد ونواح کے قصبات اور دیہات کے لۓ ہو تو اس صورت میں کام کی ترتیب یہ ہوتی ہے کہ جماعت سرگودھا کے مقامی مرکز میں ایک دن قیام کرتی ہے، اگلے ہفتے کے بعد والے دن مرکز کے احباب جماعت کو ایک فہرست مختلف دیہات سے متعلق دیتے ہیں، جن میں جماعت والوں نے تبلیغی کام کرنا ہوتا ہے، ہر دیہات میں دو یا تین دن کا قیام تجویز کیا جاتا ہے اور بعض دفعہ تو رائے ونڈ مرکز سے ہی دیہات کی فہرست حوالہ کی جاتی ہے تواب اس صورت کا حکم سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آیا وہ حضرات مقیم ہوں گے یامسافر ؟ اگر یہ کہیں کہ وہ مقیم ہوں گے تو اشکال ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے تو ایک مقام پر پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت ہی نہیں کی، بلکہ مختلف دیہات ( جن کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں اور آپس میں فاصلے پر بھی ہوتے ہیں ) میں سے ہر ایک میں دو یا تین دن کا قیام ہوتا ہے اوراگر ان کو مسافر کہیں تو بھی اشکال یہ ہوتا ہے کہ ان کا قیام سرگودھا کے گرد ونواح ’’جو مجموعی طور پر ایک مقام ہے ‘‘ میں پندرہ دن سے زائد کا ہے لہٰذا ان کو مقیم شمار کرنا چاہیۓ، بہرحال آپ حضرات سے مندرجہ ذیل امور کی تفصیلی وضاحت مطلوب ہے :
۱۔ فقہاء نے تو بتا یا ہے کہ ایک جگہ میں پندرہ دن یا اس سے زائد قیام کی نیت ہو تو مقیم شمار کیا جائےگا تو اس ایک جگہ کی کیا تحقیق ہے ؟
۲۔ اگر ایک شخص سرگودھا شہر کے اندر مختلف مکانات میں پندرہ دن قیام کی نیت کرے تو آیا وہ مقیم شمار ہو گا یا مسافر ؟
۳۔ کسی شہر کے گردو نواح میں مختلف گاؤں اور دیہات اس شہر کی تبعیت میں ایک مقام شمار ہونگے؟ براہِ کرم ان سوالات کا واضح شرعی جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس سلسلہ میں درجِ ذیل فقہی روایت سے بخوبی معلوم ہورہا ہے کہ جب ایسے مختلف مضافات اور دیہاتوں کا سفر ہو کہ ان میں سے ایک مقام اور دیہات کی حد بندی دوسرے سے جدا اور علیحدہ ہو اور وہ فاصلہ پر آباد ہوں اور مختلف ناموں سے موسوم ہوں، ملے ہوئے نہ ہوں اور ابتدائے سفر سے مسافت شرعی پر بھی واقع ہوں تو ایسے دو یا اس سے زائد مختلف شہروں ، دیہاتوں یا ایک مقام شہر ہو اور دوسرا مقام اس شہر کا دیہات ہو اور وہاں پندرہ یا اس سے زائد ایّام کے لۓ جانا پڑ جائے تو اس صورت میں یہ شخص یا جماعت شرعاً مقیم شمار نہیں ہوں گے،بلکہ مسافر کے حکم میں ہونے کی بناء پر اس دوران نماز میں قصر کریں گے اور اگر ایک ہی شہر کی مختلف مسجدوں اور محلوں میں تشکیل ہوئی ہو تو وہاں پندرہ یوم کی نیت سے ٹھہرنا اقامت کہلائے گا اور نماز پوری پڑھنی ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع: (وأما) اتحاد المكان: فالشرط نية مدة الإقامة في مكان واحد؛ لأن الإقامة قرار والانتقال يضاده ولا بد من الانتقال في مكانين وإذا عرف هذا فنقول: إذا نوى المسافر الإقامة خمسة عشر يوما في موضعين فإن كان مصرا واحدا أو قرية واحدة صار مقيما؛ لأنهما متحدان حكما، ألا يرى أنه لو خرج إليه مسافرا لم يقصر فقد وجد الشرط وهو نية كمال مدة الإقامة في مكان واحد فصار مقيما وإن كانا مصرين نحو مكة ومنى أو الكوفة والحيرة أو قريتين، أو أحدهما مصر والآخر قرية لا يصير مقيما؛ لأنهما مكانان متباينان حقيقة وحكما، (إلی قوله) فعلى هذا إذا نوى المسافر الإقامة فيه خمسة عشر يوما يصير مقيما اھ (۱/۹۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65576کی تصدیق کریں
0     2408
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات