نماز قصر

مختلف دیہاتوں میں تبلیغ کے لۓ نکلنے والوں پر نماز میں قصر لازم ہوگا یاپوری نماز پڑھیں گے

فتوی نمبر :
65615
| تاریخ :
2016-01-02
عبادات / نماز / نماز قصر

مختلف دیہاتوں میں تبلیغ کے لۓ نکلنے والوں پر نماز میں قصر لازم ہوگا یاپوری نماز پڑھیں گے

السلام علیکم!
بندہ کو ایک مسئلہ درپیش ہے، لہٰذا آپ صاحبان قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرما دیجیۓ ، مسئلہ یہ ہے کہ ہماری مسجد سے کراچی اجتماع سے ایک جماعت چلّہ کے لۓ بلوچستان کے علاقے تفتان میں گئی، ۳۰ دن کی تشکیل تھی، وہاں تین دن ایک مسجد میں کام کیا اس کے بعد قریب مسجد میں کام کیا ، اس کے بعد اگلی مسجد تک فاصلہ اتنا ہے، جیسے محمدی کالونی سے سہراب گوٹھ۔
اس علاقہ میں نماز کے سلسلے میں اختلاف ہوگیا ، بعض نے کہاں کہ مقیم ہیں، کیونکہ ۳۰ دن کی تشکیل ہے، بعض نے کہا ایک جگہ نہیں ہے، بلکہ الگ الگ گاؤں ہیں، اس لۓ قصر کی نماز پڑھی جائےگی، کیونکہ امام غیر عالم تھے، ان کی عدم موجودگی میں جماعت والوں نے امامت کرا دی، امام صاحب آئے تو اس نے کہا کہ تم مسافر ہو، مزید علماء سے پتہ کرایا تو انہوں نے بھی قصر کا کہا۔
جماعت نے کراچی میں اپنے امام صاحب سے معلوم کیا بذریعہ فون ،تو انہوں نے قصر کا کہا، پھر ایک مفتی صاحب سے اس علاقے کے امام نے رابطہ کیا تو انہوں نے آنحضرتﷺ کے سفرِ ہجرت کا حوالہ دیا کہ یہ مقیم ہیں، یعنی مکمل نماز کے پندرہ دن سے زیادہ ہیں، یہاں بعض تبلیغی سال لگائے ہیں، علماء سے معلوم کیا تو انہوں نے قصر کا کہا اور تبلیغی بزرگوں کے حوالے سے سفر قرار اور سفر فرار کے حوالے سے بات کی ، لیکن یہ معاملہ کئی جماعتوں کا ہے، لہٰذا اس سلسلے میں جواب عنایت فرمائیں، کیونکہ جتنی جماعتیں ہیں سب کو یہ مسئلہ درپیش ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مقام اگر مختلف قصبات پر مشتمل دیہات ہو تو اس میں ہر گاؤں مستقل مقام شمار ہوتا ہے، اس لۓ وہاں تشکیل ہونے کی صورت میں جماعت کے افراد اپنی چار رکعت والی نمازوں میں قصر کریں گے، اور اگر شہر میں تشکیل ہو تو وہ پورا شہر ایک موضع شمار ہوتا ہے، اس لۓ پندرہ دِ ن یا اس سے زائد کی تشکیل ہونے کی صورت میں ان پر پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية اھ(1/ 139)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65615کی تصدیق کریں
0     1602
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات