احکام حج

گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو رمی کا مسنون وقت

فتوی نمبر :
65628
| تاریخ :
2023-06-22
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو رمی کا مسنون وقت

السلام علیکم ،جناب من!
مجھے جانکاری حاصل کرنا ہے کہ ، حج میں یوم تشریق(11 اور 12 ذلحج) کی رمی کا وقت بمطابق امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے،ان دنوں کب سے شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

11 اور 12 ذو الحجہ کو رمی کا مسنون وقت زوال سے لیکر غروب آفتاب تک ہے، اور غروب سے صبح صادق تک کا وقت مکروہ ہے، (ماخوذ از معلم الحجاج)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65628کی تصدیق کریں
0     1165
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات