کچھ لوگوں کے ادھار پیسے میرے پاس ہیں، لیکن ان کا اتا پتا نہیں ہے میرے پاس ایسی صورت میں کیسے پیسے واپس کئے جائیں ، کیا کسی مسجد وغیرہ میں چندے کے طور پر دے دیے جائیں ؟رہنمائی فرمائے ! شکریہ !
سائل کو چاہیے کہ جن ذرائع سے اصل مالکان یا ان کے ورثاء کا علم ہوسکے، ان تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اصل مالکان یا ان کے ورثاء کا پتا لگائے، اگر پتا لگ جائے تو وہ رقم ان کو لوٹادی جائے، لیکن اگر ان کی طرف سے بالکل مایوسی ہوجائے ، تو ایسی صورت میں مذکور رقم اصل مالکان کی طرف سے مستحق زکوٰۃ افراد کو صدقہ کردی جائے ،براہ راست مسجد وغیرہ میں استعمال نہ کی جائے۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0