السلام علیکم!
سر میرا سوال یہ ہے کہ مجھے وضو اور غسل کے دوران بہت وہم ہوتا ہے ،بار بار ایک عضو کو دھوتا ہوں مگر پھر بھی تسلی نہیں ہوتی ، اب میں کیا کروں؟
سائل کو چاہیے ایک مرتبہ سنت طریقہ کے مطابق غسل اور وضو کا اہتمام کرتے ہوئے اسے مکمل کرلیا کرے، اس کے بعد اگرچہ دل مطمئن نہ بھی ہو تب بھی اس کی طرف دیہان دیئے بغیر نماز کی ادائیگی کرلیا کرے ، اور اسی طرح وہم کی اس بیماری سے نجات میں مدد ملے گی۔