حکومتی معاملات

سمندری پانی میں بھرائی کرکے پلاٹ بنانے اور اسے فروخت کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
68033
| تاریخ :
معاملات / حکومت و سیاست / حکومتی معاملات

سمندری پانی میں بھرائی کرکے پلاٹ بنانے اور اسے فروخت کرنے کاحکم

سوال یہ ہے کہ کیماڑی میں جو سمندر ہے اس پر کچھ لوگوں نے بھرائی کرکے پلاٹ بنائے ہیں، واللہ اعلم انہوں نےکے پی ٹی سے یہ پلاٹ خریدے ہیں یا نہیں؟لیکن وہ اسٹامپ پیپر پر مالکانہ حقوق کے ساتھ یہ پلاٹ آگے بیچ دیتے ہیں، کچھ لوگوں نے ان پلاٹوں پر گھر،مساجد ،مدرسے اور اسکول بھی تعمیر کیے ہیں۔
کیا کوئی شخص ایسا پلاٹ اسٹام پیپر پر خرید کر اس پر گھر تعمیر کرسکتا ہے یا نفع کی نیت سے اسے آگے فروخت کرسکتا ہے،جبکہ یہاں میٹھے پانی کی لائن،بجلی اور گیس کی سہولت بھی گورنمنٹ کی طرف سے دستیاب ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں اگر سمندر کا پانی پیچھے ہٹنے کی وجہ سے زمین خشک ہوگئی ہو،تو ایسی صورت میں حکومتِ وقت کی اجازت سےمذکور زمین کو آباد کیا جاسکتا ہے،اور آباد کرنے والا ہی اس زمین کا مالک شمار ہوگا،اور اس کےلیے اس زمین کو آگے فروخت کرنا بھی شرعاً درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (6/ 192)
ولو جزر ماء هذه الأنهار عن أرض فليس لمن يليها أن يضمها إلى أرض نفسه؛ لأنه يحتمل أن يعود ماؤها إلى مكانه ولا يجد إليه سبيلا فيحمل على جانب آخر فيضر، حتى لو أمن العود أو كان بإزائها من الجانب الآخر أرض موات لا يستضر أحد بحمل الماء عليه فله ذلك ويملكه إذا أحياه بإذن الإمام أو بغير إذنه على الاختلاف المعروف.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68033کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام نو مسلموں کے حقوق

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • بجلی چوری کرنا کیوں حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • غیر آباد زمین کو آباد کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • حکمران بننے کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • اسلام میں سیاست کی حدود ،اور موجودہ سیاست کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • کیا عورت ،جج بن سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • جو کفار و منافقین مسلمانوں کی صفوں میں ہیں انکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا کوئی تاجر مسلم ملک کا سربراہ بن سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کمپنی یونین صدر کے انتخاب میں کسی کافر کے حق میں ووٹ دینا

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا وی آئی پیز اور سیاست دانوں کیلئے سیکورٹی رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • سمندری پانی میں بھرائی کرکے پلاٹ بنانے اور اسے فروخت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حدود و قصاص کی تنفیذ کب اور کن لوگوں پر ہوگی؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
Related Topics متعلقه موضوعات