حکومتی معاملات

بجلی چوری کرنا کیوں حرام ہے ؟

فتوی نمبر :
68718
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / حکومت و سیاست / حکومتی معاملات

بجلی چوری کرنا کیوں حرام ہے ؟

سوال: بجلی چوری کر کے استعمال کرنا کیسا ہے ؟ اگر حرام ہے توحرمت کی وجہ مطلوب ہے؟سوال: کیا حکومت کا قانون شرعی حیثیت رکھتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ”بجلی “ایک ادارے کی ملکیت ہے ، متعلقہ ادارے کی اجازت و رضامندی کے بغیر کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنا، کسی اورکی ملکیت میں اس کی اجازت و رضامندی کے بغیر تصرف کرناہے ، اور کسی اور شخص کی ملکیت میں اسکی اجازت ورضامندی کے بغیر تصرف کرنا اوراسے اپنے استعمال میں لانا قرآن و حدیث کی رو سے ممنوع عمل ہے، نیز حکومتِ وقت کی طرف سے بھی بجلی چوری کرنے پر پابندی عائد کرکے اسے قابلِ مؤاخذہ جرم قرار دیا گیا ہے ،اورحکومت ِ وقت کا ہر وہ قانون جو مفادِ عامہ کیلئے ہو اور شریعت سے متصادم نہ ہو اس پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کی شرعی ذمہ داری ہوتی ہے ، لہذا بجلی چوری کرکے استعمال کرنا جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الد المختار : (شق نهر لسقي أرضه منها أو لنصب الرحى إن لم يضر بالعامة) لأن الانتفاع بالمباح إنما يجوز إذا لم يضر بأحد كالانتفاع بشمس و قمر و هواء (6/438).
و فی رد المحتار : (قوله إن لم يضر بالعامة) فإن أضر بأن يفيض الماء و يفسد حقوق الناس أو ينقطع الماء عن النهر الأعظم أو يمنع جريان السفن تتارخانية ، فلكل واحد مسلما كان أو ذميا أو مكاتبا منعه , بزازية ،(6/438)
وفی فقہ البیوع : ان الکھرباء والغاز اصبحا الیوم من اعز الاموال التی یجری فیھا التنافس ، ویصعب ادخالھما فی الاعیان القائمہ بنفسھا، ومع ذلک یجوز بیعھما وشراؤھما، وقد تعامل الناس بذلک من غیر نکیر ، فما ذکرنا عن ابن عابدین من تعریف المال ، ھو الراجح بدون تقیدہ بالاعیان القائمہ بنفسھا، وما لیس بعین لایحکم بعدم جواز بیعہ لمجرد انہ لیس بعین ، مالم یلزم منہ محظورآخر(1/28)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68718کی تصدیق کریں
1     1259
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام نو مسلموں کے حقوق

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • بجلی چوری کرنا کیوں حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • غیر آباد زمین کو آباد کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • حکمران بننے کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • اسلام میں سیاست کی حدود ،اور موجودہ سیاست کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 1
  • کیا عورت ،جج بن سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • جو کفار و منافقین مسلمانوں کی صفوں میں ہیں انکا حکم

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا کوئی تاجر مسلم ملک کا سربراہ بن سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کمپنی یونین صدر کے انتخاب میں کسی کافر کے حق میں ووٹ دینا

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • کیا وی آئی پیز اور سیاست دانوں کیلئے سیکورٹی رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
  • حدود و قصاص کی تنفیذ کب اور کن لوگوں پر ہوگی؟

    یونیکوڈ   حکومتی معاملات 0
Related Topics متعلقه موضوعات