نماز قصر

وطن اصلی اور وطن اقامت کی پہچان

فتوی نمبر :
68279
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / نماز قصر

وطن اصلی اور وطن اقامت کی پہچان

السلام علیکم ، میں گلگت بلتستان سے یہ سوال پوچھ رہا ہوں،میرا سوال نماز قصر اور وطن اصلی کے بارے میں ہے، میری فیملی میں 17 لوگ ہیں ،ان میں سے میری امی ، ابو ، ایک بھائی اور ایک بہن میرے گاؤں میں رہتے ہیں، باقی 6 بھائی، 5 بہنیں اور دادی گلگت شہر میں رہتے ہیں، جبکہ میں چلاس شہر میں نوکری کرتا ہوں اور و ہیں پہ ہی رہائش پذیر ہوں، اب سوال یہ ہے کہ گلگت شہر میں جہاں میرے بہن بھائی رہتے ہیں، ا گر میں ان کے پاس جا تا ہوں ، 15 دن سے کم رہنے کی نیت سے ، تو کیا میں نماز قصر پڑھ سکتا ہوں کہ نہیں؟ اور یہ بھی بتا د یں کہ جن 3جگہوں کو میں نے ذ کر کیا ہے ان میں سے میرا وطن اصلی کون سا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں ا گر سائل چلاس شہر میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ رہائش پذیر ہو ،اور سائل نے آبائی گاؤں کو مستقل طور پر چھوڑ کر چلاس شہر میں مستقل رہنے کا پختہ عزم و ارادہ نہ کیا ہو ،تو ا یسی صورت میں چلاس شہر سائل کا وطن اصلی شمار نہ ہو گا ،بلکہ وطن ا قامت شمار ہو گا اس لئے ان دونوں جگہوں میں سائل کو پوری نماز پڑھنی لازم ہو گی ،جبکہ گلگت شہر میں ا گر فقط سائل کے بہن بھائی رہائش پذیر ہوں وہ سائل کا آبائی شہر نہ ہو تو یہ شہر سائل کا وطن اصلی شمار نہ ہوگا ،بلکہ سائل ا گر پندرہ دن سے کم کی نیت کر کے اس شہر میں ٹھہر تا ہے تو ا یسی صورت میں سائل کے ذمہ ا پنی ا نفرادی نماز وں میں قصر کرنا لازم ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی فتاوی الھندیۃ : ووطن سفر و قد سمی وطن اقامۃ وھوالبلد الذی ینوی المسافر الاقامۃ فیہ خمسۃ عشر یوماً او اکثر الخ (1/142)۔
و فی البحر الرائق : والوطن الأصلي هو وطن الإنسان في بلدته أو بلدة أخرى ا تخذها دارا و توطن بها مع أهله و ولده، و ليس من قصده الارتحال عنها بل التعيش بها اھ (2/136)۔
و فیہ ایضاً :ثم قال و هذا جواب واقعة ابتلينا بهاوكثير من المسلمين المتوطنين في البلاد، و لهم دور و عقار في القرى البعيدة منها يصيفون بها بأهلهم و متاعهم فلا بد من حفظها أنهما وطنان له لا يبطل أحدهما بالآخر اھ (2/136)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68279کی تصدیق کریں
0     1171
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات