میرے بھائی ، میری والدہ اور میری بہن حج ادا کر کے آئی ہیں مگر انہو نے میرے اور میرے بچوں کا حق حج سے جانے سے پہلے ہمارا حق ادا نہیں کیا ،کیا ان کا یہ حج قبول ہوگا؟ آپ کے جواب کا منتظر ہوں خدا کے میری مدد فرمائیں شکریہ
سائلہ کے سوال کا منشاء پوری طرح واضح نہیں کہ سائلہ کے سوال کا مقصد کیا ہے؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جائے،تاہم اگر سائلہ کی والدہ اور بہن بھائی کے ذمہ سائلہ کا کوئی حق ہو جسے انہوں نے فوری طور پر ادا نہ کیا ہو اور اس سے قبل حج کی ادائیگی کے لئے چلے گئے ہوں اور باقاعدہ خلوص نیت کے ساتھ تمام شرائط و آداب کی رعایت رکھتے ہوئے انہوں نے حج کی ادائیگی کی ہو تو ان کا حج ادا ہوچکا ہے اور امید ہے کہ عنداللہ وہ اجر وثواب کے مستحق ہونگے،تاہم ان کے ذمہ سائلہ کا جو حق واجب الاداء ہے اب ان کے ذمہ اس کی ادائیگی لازم اور ضروری ہوگی،البتہ اگر سوال کا منشاء کچھ اور ہو تو اس کی مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کردے اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔