جراب پر مسح ہوسکتا ہے؟
مروجہ جرابوں پر مسح کرنا تو جائز نہیں ہے ، البتہ اونی، سوتی موزے اور جرابیں اگر اس قدر موٹے ہوں کہ انہیں پہن کر جوتے کے بغیر تین میل چلنا ممکن ہو ، وہ چلنے کی وجہ سے پھٹے بھی نہیں ، اور پنڈلی پر باندھے بغیر قائم رہ سکیں اور اس میں پانی بھی نہ چھنے تو یہ چمڑے کے موزوں کے حکم میں ہو کر ان پر مسح کرنا جائز ہے ورنہ نہیں ۔
وفی الدر المختار: أو ( جوربیہ ) و لو من غزل أو شعر ( الثخینین ) بحیث یمشی فرسخا و یثبت علی الساق بنفسہ ولا یری ما تحتہ ولا یشف الا ان ینفذ الی الخف قدر الغرض الخ ( کتاب الطہارۃ ج 1 ص 269 ط: سعید ) ۔