نماز قصر

قصر نماز سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
70901
| تاریخ :
2024-02-13
عبادات / نماز / نماز قصر

قصر نماز سے متعلق حکم

میں لاہور میں پچھلے پندرہ سال سے مقیم ہوں،یہاں لاہور میں ہی تعلیم ،ملازمت ،اپنا گھر، اور میری ساری فیملی ہے، میرے چند رشتہ دار بھی یہاں لاہور میں مقیم ہیں اور آئندہ لاہور ہی میں رہنے کا ارادہ بھی ہے،جبکہ میرا آبائی ،جدی وطن/ علاقہ تلہ گنگ کا ایک گاؤں ہے جہاں میرا سارا خاندان آباد ہے، وہاں ہمارا اپنا گھر بھی ہے، جس میں کوئی نہیں رہتا اور زرعی زمین بھی کچھ ہے جو کہ ہم کاشت نہیں کرتے نہ اس سے کوئی نفع وغیرہ حاصل کرتے ہیں، اب اگر میں اپنے گاؤں پندرہ دن سے کم رہنے کے ارادے سے جاؤں، تو کیا میں وہاں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری؟ اور میرا وطن اصلی لاہور ہوگا یا میرا گاؤں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنا آبائی گاؤں چھوڑ کر مستقل طور پر اہل عیال کے ساتھ لاہور شہر میں رہائش پذیر ہو اور آئندہ بھی لاہور شہر میں ہی رہنے کا ارادہ ہو تو ایسی صورت میں اب لاہور شہر سائل کا و طن اصلی بن چکا ہے، اور سائل کے آبائی گاؤں کا وطن اصلی ہونا باطل ہوچکا ہے، لہذا گر سائل اپنے آبائی گاؤں پندرہ دن سے کم عرصے کی نیت و ارادے سے جائے گا تو ایسی صورت میں سائل وہاں مسافر شمار ہوگا اور انفرادی نماز وں میں اسے قصر کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الصحيح لمسلم : عن ابن عمر رضى الله عنه أنه قال: صحبت رسول الله صلى الله عليه وسلم والسفر فلم یزد على ركعتين حتى قبضه الله و صحبت ابا بكر فلم يزد علی رکعتین حتى قبضه الله و صحبت عمر فلم يزد على ركتين حتى قبضه الله ثم صحبت عثمان فلم یزد علی رکعتین حتی قبضه الله وصحبت عثمان فلم يزد علی رکعتین حتى قبضه الله وقد قال الله (لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة. ( باب صلاة المسافرين وقصرها ، رقم: ۶۸۹ ، ص ٣٠٠ ، ط: مؤسسة الرسالة)۔
وفي تنوير الأبصار : من خرج من عمارة موضع إقامته قاصدا مسيرة ثلاثة أيام ولياليها بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة صلى الفرض الرباعى ركعتين ( باب صلاة المسافر، ج ۲، ص 121، ط : سعيد)
وفی الدر المختار: (الوطن الاصلی) ھو موطن ولادتہ او تاھلہ او تاطنہ (یبطل بمثلہ) اذا لم يبق له بالأول أهل ، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما الخ ( باب صلاة المسافر ،ج ۲، ص ا ١٣ : سعید)-
وفي الفتاوى الهندية : ولا یزال على حکم السفر حتى ينوى الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو اکثروإن نوى أقل من ذلك قصر الخ (الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، ج ۱ ص ۲۹۶ ، ط: رشيدية) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70901کی تصدیق کریں
0     643
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات