نماز قصر

سفر میں قصر کے احکام کب اور کس جگہ سے شروع ہونگے ؟

فتوی نمبر :
70973
| تاریخ :
2024-02-16
عبادات / نماز / نماز قصر

سفر میں قصر کے احکام کب اور کس جگہ سے شروع ہونگے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ، محترم ! اگر ایک شخص کاگھر سے نکلتے وقت سفر کا ارادہ نہیں تھا اور وہ اپنے شہر (جو کہ مسافت شرعی سے کم فاصلہ پر ہے) کسی کام سے چلا گیا ،شہر میں اچانک سفر کا ارادہ بنا ، 1۔(منزل مقصود کا سفر) , گاؤں سے مسافت شرعی بنے اور شہر سے مسافت شرعی نہ بنے تو شہر میں یا شہر کی حدود سے باہر نمازِِ قصر ہوگی یا مکمل ؟
2۔ مذکورہ صورت میں اگر شہر میں قصر نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو شخص مسافت شرعی(تقریبا سوا ستترکلومیٹر )کا ارادہ کرکے اپنے شہر یا گاؤں کی حدود سے باہر نکل جائے تو اس پر اپنی انفرادی چار رکعات کی نماز میں قصر کرنا لازم ہے ، جبکہ صورت مسئولہ میں مذکور شخص کا سفر کا ارادہ چونکہ اپنے شہر میں بنا جہاں سے منزل مقصود تک کا فاصلہ مسافت شرعی سے کم تھا ،لہذا شرعاً وہ مسافر شمار نہیں ہوا ، چنانچہ اگر اس نے شہر میں یا باہر قصر نماز پڑھ لی ہو تو اس کی وہ نماز درست ادا نہیں ہوئی ، بلکہ اس سفر کے دوران جتنی نمازیں اس طرح قصر کے ساتھ پڑھی گئی ہو ں اس پر قضاء لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين وإلا لا يترخص أبدا الخ(ج 1 ص 139 ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضا: ولا يصير مسافرا بالنية حتى يخرج ويصير مقيما بمجرد النية الخ (ج 1 ص 139)۔
وفی الدر المختار:ولو لموضع طریقان لاحدھما مدۃ السفر والاخر اقل قصر فی الاول لا فی الثانی الخ (ج 2 ص 133 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70973کی تصدیق کریں
0     1694
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات