نماز قصر

وطن اقامت اور وطن اصلی کی وضاحت

فتوی نمبر :
72788
| تاریخ :
2024-04-29
عبادات / نماز / نماز قصر

وطن اقامت اور وطن اصلی کی وضاحت

وطنِ اصلی اور وطنِ اقامت سے کیا مراد ہے ؟ وطنِ اقامت کیسے باطل ہوتا ہے ؟وطن اقامت سے سفرِ شرعی کے بعد قصر نماز پڑھی جائے گی یا پوری؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وطنِ اصلی اس جگہ کو کہا جاتا ہے، جہاں انسان اپنی فیملی کے ساتھ مستقل رہائش اختیار کر کے رہ رہا ہو، جبکہ وطنِ اقامت اس جگہ کو کہا جاتا ہے جہاں پندرہ دن یا اس سے زائد دن قیام کی نیت کرلے، جبکہ وطنِ اقامت سے اگر مسافتِ شرعی پر نکلے گا تو شہر وغیرہ کی حدود سے نکلنے کے بعد اس پر قصر کرنا لازم ہوگا، جہاں تک وطنِ اقامت کے باطل ہونے کا تعلق ہے تو یہ بات واضح ہو کہ اگر کوئی شخص وطنِ اقامت کو بالکلیہ ترک کردے ، یعنی اپنا ساز و سامان وہاں سے منتقل کرلے اور اپنی رہائش کا بندوبست بھی ختم کر کے دوسری جگہ منتقل ( شفٹ) ہوجائے تو اب وہ جگہ اس کے لئے وطنِ اقامت نہیں رہی، چنانچہ اگر کسی موقع پر مسافتِ شرعی طے کرتے ہوئے اس جگہ پر پہنچ جائے تو اس جگہ وہ مسافر ہی شمار ہوگا اور اپنی انفرادی نماز میں قصر کرنا اس پر لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه الخ
وفی رد المحتار تحت (قوله أو توطنه) أي عزم على القرار فيه وعدم الارتحال وإن لم يتأهل الخ ( کتاب الصلوٰۃ ج 2 ص 131 ط: سعید )۔
وفی البحر الرائق: وقيل تبقى وطنا له؛ لأنها كانت وطنا له بالأهل والدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخر اهـ. ( باب المسافر ج 2 ص 147 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72788کی تصدیق کریں
1     1690
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات