رسومات شادی بیاہ

ویزہ کے حصول کیلئے جعلی رخصتی کروانا

فتوی نمبر :
73050
| تاریخ :
2024-05-09
معاملات / احکام نکاح / رسومات شادی بیاہ

ویزہ کے حصول کیلئے جعلی رخصتی کروانا

السلام علیکم !
میرا نام رومیسہ اختر ہے، اور میں کراچی میں رہتی ہوں، میرا نکاح 29 اپریل 2024 کو ہونا ہے، جس سے میرا نکاح ہونا ہےوہ کینیڈا میں رہتے ہیں، اور وہ نکاح کے لئے کراچی آرہے ہیں،نکاح میں جعلی رخصتی دکھانی ہے،جس میں قرآن یا اس کی جگہ ایسی چیز سر پہ دکھانی ہے کہ جس سے لگے رخصتی ہورہی ہے،اور رات کے لئے ہوٹل کی بکنگ بھی شو کرنی ہے،ساتھ میں فیملی فوٹوز بھی سبمٹ کرنی ہیں،یہ سب اس لئے کرنا ہے، تاکہ وہ کینیڈا میں مجھے بلانے کے لئے میرا وہاں کیس فائل کرسکے،اور کینیڈا گورنمنٹ کی یہ ریکوائر منٹ ہےکہ رات گزارنے کی ہوٹل بکنگ، رخصتی، ولیمہ سب کچھ پروف کے ساتھ ان کو شو کرنی ہے،لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ یہ سب کچھ کرنا مناسب ہے یا نہیں؟کیونکہ حقیقت میں یہ صرف ہمارا نکاح ہوگا،باقی سب کچھ صرف گورنمنٹ کو شو کرنے کے لئے ہے -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائلہ اور اسکے اہل خانہ کو چاہیئے کہ رخصتی اور اس موقع پر ہونے والی تقریبات کے جعلی کاغذات اور تصاویر وغیرہ بنانے کے بجائے نکاح کے موقع پر ہی رخصتی کی مختصر سے ترتیب بنائی جائے، تاکہ دھوکہ دہی اور جعل سازی سے بچاجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (77) سورۃ آل عمران)۔
وفی صحیح البخاری: عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان" الحدیث (ج1 صـ16 باب علامۃ المنافق ط: دار طوق النجاۃ)۔
وفی مشکوۃ المصابیح: وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال: أصابته السماء يا رسول الله قال: «أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس؟ من غش فليس مني» . رواه مسلم (ج2 صـ865 ط: المکتب الاسلامی)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: (من غش) أي خان وهو ضد النصح (فليس مني) أي ليس هو على سنتي وطريقتي. قال الطيبي: من اتصالية كقوله - تعالى - {المنافقون والمنافقات بعضهم من بعض} [التوبة: 67] (رواه مسلم) وروى الترمذي الجملة الأخيرة بلفظ " «من غش فليس منا» " ورواه الطبراني في الكبير وأبو نعيم في الحلية عن ابن مسعود بلفظ " «من غشنا فليس منا، والمكر والخداع في النار» الحدیث (ج5 صـ1935 دار الفکر بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73050کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے موقع پر رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسومات شادی بیاہ 1
  • لڑکی کی پاکیزگی معلوم کرنے کیلئے شادی کی رات کپڑا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • مسجد میں شادی کی ڈولی رکھنا اور کرائے پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
  • دولہا کے سر سہرا باندھنا اور سونے کی انگوٹھی پہنانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رشتہ داروں کی ناراضگی کے خوف سے غیر شرعی تقریبات میں شرکت کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 1
  • طے شدہ مہر کے علاوہ لڑکی والوں کا رقم لینا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کے وقت لڑکی کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع کی مختلف رسومات کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • کیا سب رشتہ داروں کو شادی میں بلانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی پر بیوی کو ملنے والا سونا کس کی ملکیت ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • ویزہ کے حصول کیلئے جعلی رخصتی کروانا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رخصتی کےوقت دلہن کے سر پر قرآن رکھنا

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے ضروری مسائل جاننے کے لئے مختلف کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی بیاہ کے متعلق کتب کے نام

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی میں بیوی کی تصویر اپنے موبائل کی حدتک لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • تقریبِ نکاح کے بعد کھجور کھلانا اور مبارک باد دینا سنت سے ثابت ہے ؟

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر سہرا بندی کی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • شادی کے موقع پر پیسے پھینکنے اور ان کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   رسومات شادی بیاہ 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   رسومات شادی بیاہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات