قرض

سودی رقم کسی کو بطور قرض دینا

فتوی نمبر :
73120
| تاریخ :
2024-05-13
معاملات / مالی معاوضات / قرض

سودی رقم کسی کو بطور قرض دینا

ایک دوست جنہوں نے انگلینڈ کے بینک میں ایک خطیر رقم جمع کروائی جس پر انہیں سود دیا گیا ۔ کیا میں اس سود کی رقم سے کسی شخص کو بطور قرضہ دے سکتا ہوں کہ وہ کاروبار کر کے وہ رقم واپس لوٹانے کے پابند ہیں ۔ اسکے علاوہ غریب آدمی سے حیلہ کے بعد بطور قرض کسی کو کاروبار کے لیے دیا جا سکتا ہے اسکی شرعی حیثیت سے آگاہ فرمائیں۔ مذکورہ سود والی رقم سے کیا رفاہ عامہ کا کام مثلاً رستہ کی تعمیر ، کنواں یا تعلیم کے اخراجات میں خرچ کی جا سکتی ہے ۔ شرعی نقطہ نظر سے راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کے سودی لین دین کرنا بنص قطعی حرام اور گناہ کبیرہ ہے، اس لیے سائل کے دوست کا سودی بینک کے اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا اور اس پر سود حاصل کرنا شرعا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے جس پر بصدق دل توبہ و استغفار اور جلد از جلد سلسلہ کو ختم کرنا لازم ہے، البتہ اب تک جو سودی رقم حاصل کی جا چکی ہے تو اس رقم سے کسی بھی طرح منفعت حاصل کرنا یا کسی کو قرض یا کاروبار وغیرہ کے لیے دینا جائز نہیں، بلکہ جلد از جلد اپنا ذمہ فارغ کرنے کے لیے بلا نیت ثواب صدقہ کرنا لازم ہے،تاہم کسی کو مالک بنائے بغیر اس رقم کو رفاہی کاموں (جیسے راستہ بنانے کنواں کھودوانے وغیرہ) میں خرچ کرنے کو بعض علماء نے گنجائش دی ہے، اس لیے ان مصارف میں بھی اس رقم کو خرچ کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال اللہ تعالی: (وأحل الله البيع وحرم الربا)۔(سورۃ البقرۃ: 275)۔
و فى رد المحتار: وقد اختلفوا في الصدقة الواجبة، هل يشترط فيها التمليك كزكاة أو لا؟ فذهب جمهور مشايخنا إلى اشتراط التمليك، وقال بعضهم: لا يشترط، بل يجوز صرفها في المصالح العامةالخ۔ (ج: 2، ص: 344،ط: دار الفكر)۔
و فى البحر الرائق: وفي الكفارات والنذور اختلف المشايخ، هل يشترط فيها التمليك كزكاة أو لا؟ قال بعضهم: يشترط، وقال بعضهم: لا، بل المقصود التصدق ولو على سبيل الإطعام في المصالح العامة الخ۔ (ج: 2، ص: 290، ط: دار الكتاب الإسلامي)۔
و فى الفتاوى الهندية: وفي الصدقات الواجبة كالمنذورة والكفارة يعتبر فيها التمليك عند عامة مشايخنا، وبعضهم قال: لا يشترط، فيجوز صرفها في بناء القناطر والمساجد وغيرها من المصالح الخ۔ (ج: 1، ص: 204، ط: دار الفکر)۔
و فى الدر المختار: فإن أعطاه لفقير بلا نية التصدق جاز، ويكون ملكاً له، وله التصرف فيه بعد التملك الخ۔ (ج: 6، ص: 385،ط: دار الفكر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73120کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 2
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات