السلام علیکم! میرے مامو ں نے مرنے سے تقریبا دو سال پہلے مجھے بتایا کہ آپ نے میرے 1500 درہم دینے ہیں ، لیکن 25 سال پہلے کی بات تھی مجھے یاد نہیں تھا لیکن میں نے 500 درہم اس کو بھیجے باقی پیسے دینے سے پہلے وہ فوت ہو گئے، اب میں کیا کروں؟
سائل کے ذمہ اگر مرحوم ماموں کے پندرہ سو درہم کسی معاملہ (قرض وغیرہ )میں لازم تھے جس میں پانچ سو درہم سائل دے چکا ہو ،تو اپ بقایا دراہم ان کے ورثاء کے حوالہ کر دے تاکہ تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی یہ رقم تقسیم ہو جائے۔
کما فی بدائع الصنائع: وأما حكم القرض فهو ثبوت الملك للمستقرض في المقرض للحال، وثبوت مثله في ذمة المستقرض للمقرض للحال، وهذا جواب ظاهر الرواية الخ(ج7 ص396)۔
وفیہ ایضا: قولهما أن الواجب في باب القرض رد مثل المقبوض الخ(ج7 ص395)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0