السلام علیکم! میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا ہوں اور میں تمام گھر یلو اخراجات اپنی تنخواہ سے چلاتا ہوں، تنخواہ سے کچھ بچائے بغیر، تمام تنخواہ خرچ ہوگئی ہے، میں ایک گھر خریدنا چاہتا ہوں اور اس کےلئے میں پاکستان کی معاشی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے اپنے پلاٹس کو ایک مجبوری کی صورت والی قیمت پر بیچوں گا۔ میں صاحبِ نصاب ہوں اور پہلے سے ہی 2010میں حج ادا کرچکا ہوں ۔ میری بیوی کے پاس سونا ہے جو اسے شادی کے موقع پر گفٹ کیا گیا ہے، اب اس کی قیمت تیس لاکھ روپے ہے۔ چونکہ میں پہلے ہی سے حج ادا کرچکا ہوں، اور اپنی بیوی کے حج کے تعاون کرنے کےلئے میرے پاس فنڈز نہیں ہیں، کیا اس پر اپنا سونا بیچنا اور اکیلے حج ادا کرنا ضروری ہے۔ مہربانی کرکے راہنمائی مہیا کریں۔ کیا میں گھر خریدنے کی طرف آگے بڑھوں یا حج ادا کرنے کےلئے اس کی مدد کروں؟ کیا یہ میری بیوی پر واجب ہے جبکہ میں اپنے نفلی حج ادا کرنے کےلئے استطاعت نہیں رکھتا۔
صورتِ مسؤلہ میں سائل کی بیوی کے پاس مذکور مالیت کے بقدر موجود سونے کی وجہ سے وہ صاحبِ استطاعت ہے اور اس پر شرعاً حج فرض ہو چکا ہے۔ تاہم عورت کی ادائیگئ حج کے لئے صاحبِ حیثیت ہونے کے علاوہ اس کے ساتھ محرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ لہٰذا اگر سائل فی الوقت مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اخراجات پر بیوی کے ساتھ حج کےلئے نہ جاسکتا ہو اور بیوی کے پاس بھی کسی محرم کو ساتھ لے جانے کے اخراجات کا انتظام نہ ہوسکتا ہو، تو اس مجبوری کے تحت فی الوقت سائل کی بیوی محرم کا انتظام ہوجانے تک اپنا حج مؤخر کرسکتی ہے۔ تاہم محرم کاا نتظام ہوجانے کی صورت میں اس پر حج کی ادائیگی لازم ہوگی۔ اور اگر محرم کا انتظام نہ ہویا کسی بھی وجہ سے ادائیگئ حج میں اس قدر تاخیر ہوجائے کہ اس کےلئے اپنی زندگی میں حج کی ادائیگی ممکن نہ رہے، تو ایسی صورت میں اس پر وفات سے قبل اپنی طرف سے حجِ بدل کرانے کی وصیت لازم ہوگی ، تاکہ حجِ بدل کی ادائیگی کی صورت میں اس کے ذمہ سے فریضہ ساقط ہوکر بروزِ محشر عنداللہ مؤاخذہ سے سبکدوشی ہوسکے۔
کما فی الھندیۃ: تحت ( قولہ و منھا المحرم للمرأۃ ) شابۃ کانت أو عجوزا إذا کانت بینھا و بین مکۃ مسیرۃ ثلاثۃ أیام ھکذا فی المحیط ( إلی قولہ ) و تجب علیھا النفقۃ و الراحلۃ فی مالھا للمحرم لیحج بھا ( إلی قولہ ) ثم تکلموا أن أمن الطریق و سلامۃ البدن علی قول أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی و وجود المحرم للمرأۃ شرط لوجوب الحج أم لأدائہ بعضھم جعلوھا شرطا للوجوب و بعضھم شرطا للأداء و ھو الصحیح إلخ۔ ( کتاب المناسک، الباب الأول فی تفسیر الحج و فریضتہ و وقتہ، ج 1، ص 218۔219، ط: ماجدیۃ )۔
و فی البحر الرائق: تحت ( قولہ و محرم أو زوج لامرأۃ فی سفر ) أی و بشرط محرم إلی آخرہ فی الصحیحین لا تسافر امرأۃ ثلاثا إلا و معھا محرم و زاد مسلم فی روایۃ أو زوج و روی البزاز لا تحج امرأۃ إلا و معھا محرم إلخ۔
و فیہ أیضا: و أشار المصنف إلی أمن الطریق و المحرم من شرائط الوجوب لأنہ عطفہ علی ما قبلہ و ھو أحد القولین و قیل شرط وجوب الأداء و ثمرۃ الاختلاف تظھر فی وجوب الوصیۃ و فی وجوب نفقۃ المحرم و راحلتہ إذا أبی أن یحج معھا إلا بھما إلخ۔ فمن قال ھو شرط الوجوب قال لایجب علیھا شیئ من ذالک ( إلی قولہ ) و من قال أنہ شرط وجوب الأداء وجب جمیع ذالک و رجح المحقق فی فتح القدیر أنھما مع الصحۃ شرط وجوب الأداء إلخ۔ ( کتاب الحج، ج2، ص 314۔316 ،ط: ماجدیۃ )۔
و فی الفقہ الإسلامی و أدلتہ: و أمن المرأۃ أن یکون معھا أیضا محرم بالغ عاقل أو مراھق مأمون غیر فاسق، برحم أو صھریۃ، أو زوج یحج بھا علی نفقتھا ( إلی قولہ ) و وجود المحرم شرط وجوب، و قیل شرط أداء ( إلی قولہ ) و الذی اختارہ الکمال بن الھمام فی الفتح أن وجود المحرم مع توافر الصحۃ و أمن الطریق شروط وجوب الأداء۔ فیجب الإیصاء أن منع المرض أو خوف الطریق أو لم یوجد زوج أو محرم إلخ۔ ( الفصل الأول أحکام الحج و العمرۃ، ج 3، ص 94، ط: رشیدیۃ )۔