قرض

گھر خریدنے کے لئے بینک سے سودی قرض لینا

فتوی نمبر :
80297
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

گھر خریدنے کے لئے بینک سے سودی قرض لینا

جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
میرا نام کامران غفور ہے، میں کینیڈا میں رہائش پذیر ہوں، مجھے یہاں رہتے ہوئے ۵ سال ہو چکے ہیں، میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا ہوں، میرے بھائی شادی شدہ ہیں، اور ماشاء اللہ سے ان کے دو بچے ہیں، میرے بھائی کو کینیڈا میں رہتے ہوئے ۸ سال ہو چکے ہیں، میرے بھائی ایک بیڈ روم کے اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہتے ہیں،میں بھی ان کے ساتھ رہتا ہوں ، اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ 1000 ڈالر ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی بھی ابھی حال ہی میں ہوئی ہے ، اور بھائی کے بچے بھی ماشاء الله سے بڑے ہو رہے ہیں ، ہم دونوں بھائیوں کا ارادہ ساتھ ہی رہنے کا ہے، اب ہمیں ۳/۴ بیڈ روم کے گھر یا اپارٹمنٹ کی ضرورت درپیش ہے، جس کا کرایہ تقریباً ۱۵۰۰ ڈالر ماہانہ پڑےگا۔
اب ہم دونوں بھائی کا اپنا گھر خریدنے کا ارادہ ہو رہا ہے، کینیڈا میں گھر خریدنے کے لئے ہمیں بینک سے لون لینا پڑےگا، بینک جو لون دےگی وہ کچھ پرسنٹ انٹرسٹ پر دےگی، جو ہمیں ماہانہ ادا کرنا پڑےگا، جس کی مدت تقریباً ۲۰ سال ہوگی۔ ہمیں ماہانہ بینک کو ۱۵۰۰ ڈالر ادا کرنے پڑیں گے جو کہ اتنا ہی ہے جو ہم کرائے میں ادا کریں گے۔ مگر خریدنے پر یہ ہے کہ مستقبل میں چیز ہماری اپنی ہو جائےگی۔ (ان شاء اللہ)
کینیڈا میں رہتے ہوئےبچت کرنا بہت مشکل ہے، وہ پاکستان آنے جانے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے ، بچت کی ایک یہ ہی صورت ہے کہ گھر خرید لیا جائے، جہاں ہم 1500 ڈالر کرایہ ادا کریں گے وہاں ہم بینک بینک کو ۱۵۰۰ ڈالر ماہانہ ادا کر کے ایک گھر کے مالک بن جائیں، یہی ہماری ایک بچت ہوگی، مگر اب مسئلہ سود کا ہے۔
اتنے عرصے کینیڈا میں رہتے ہوئے بھی سود کی بناء پر مکان خریدنے کا ارادہ نہیں کیا تھا، اور ہمیں اتنے عرصے میں اس بات کا بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ ہم بچت کر کے کیش پر بھی گھر نہیں خرید سکتے ، میں نے تمام صورتِ حال سے آپ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ اب آپ ہمیں قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح رہنمائی فرمائیں اور اگر کوئی صورت نکلتی ہے، جس سے ہمارا مسئلہ حل ہو جائے تو اس سے ہمیں آگاہ کیجیے تاکہ ہم صحیح فیصلہ کر سکیں۔الله آپکو جزائے خیر دے (آمین)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کے بھائی کا بینک سے سود پر قرض لینا جائز نہیں، البتہ نقد میں یا بینک کے علاوہ کسی دوسرے ذریعہ سے قسطوں پر مکان خریدنے کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو اس صورت میں بینک اگر مکان خرید کر یا پلاٹ خریدنے کے بعد اس پر مکان بنوا کر زیادہ قیمت کے عوض قسطوں پر فروخت کر دے، تو سائل اور اس کے بھائی کیلئے اس طرح مکان خریدنے کی گنجائش ہے، اور اس صورت میں نقد کے مقابلے میں جو زائد رقم لی جائے، وہ شرعاً سود کے زمرے میں بھی نہیں آئے گی۔ چاہےاس کی ادائیگی بیس سال میں ہو یا اس سے کم وبیش مدت میں۔ فقط

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80297کی تصدیق کریں
0     717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات