قرض

زمین کے کاغذات بنانے کے بعدمعاہدے کی تکمیل میں ٹال مٹول کرنا

فتوی نمبر :
80492
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

زمین کے کاغذات بنانے کے بعدمعاہدے کی تکمیل میں ٹال مٹول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک شخص کو زمین کے کاغذات بنوانے کے لئے 15 لاکھ روپے دیے، جبکہ زبانی معاہدہ 30 لاکھ کا ہوا، 15 لاکھ روپے کا غذات بنوانے سے پہلے اور 15 لاکھ کام ہو جانے کے بعد، اس شخص نے 15لاکھ وصول کر کے تمام کاغذات جعلی بنا کر دیے ،اور مجھ سے فراڈ کیا، پھر مجھ سے چھپنے لگا، اور ایک سال تک بہانے بنا تا رہا،چونکہ معاہدہ زبانی تھا ،میرے پاس کوئی تحریری ثبوت بھی نہیں تھا ،جو میں قانونی کاروائی کرتا، تو اس سلسلے میں اپنے ایک دوست جو کافی اثر رسوخ والا تھا، اس سے رابطہ کیا، اور ملاقات کی اور میں نے کہا کہ اگر وہ مجھے میری رقم 15 لاکھ اس فراڈیے سے واپس دلا دے ،یا باقی کے 15 لاکھ لے کر اصل کا غذات بنوا دے ،تو میں اپنی خوشی سے آپ کو 2 لاکھ روپے دوں گا،کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کام میں میرے دوست کو کافی وقت اور محنت لگانی پڑے گی، یعنی میں نے اپنی تمام وکالت کے لئے اسے اپنا وکیل مقررکر لیا ،میرے دوست نے کافی بھاگ دوڑ کے بعد دو ماہ بعداس شخص کوپکڑ کر رقم کی واپسی یا پھر باقی ۱۵لاکھ لے کر کا غذات درست کرنے کیلئے کہا، وہ شخص اس بات پر راضی ہو گیا کہ باقی 15 لاکھ روپے لے کر کا غذات بالکل اصل بنوا کر دے گا ،میں نے اپنے دوست سے یہ معاہدہ کیا تھایا میری رقم واپس ہو جائے یا پھر یہ شخص باقی 15 لاکھ روپے لے کر میرے کا غذات صحیح کروادے، تو میں باقی کے 15 لاکھ 2 گھنٹے کے اندر دینے کیلئے تیار ہوں، جبکہ وہ شخص تو راضی ہے، مگر دو ماہ سے 15 لاکھ کا مجھ سے کوئی بندوبست نہیں ہو پارہا، میرے دوست نے اپنی کافی محنت کی اور کام مکمل کیا معاہدے کے مطابق، اب مجھے اس کو 2 لاکھ روپے ابھی ادا کر دینے چاہیئے یا پھر 15 لاکھ دے کر اپنا کام مکمل ہو جانے کے بعد؟ تحریری جواب دے کر مسئلہ حل فرمائیں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل کے دوست نے معاہدہ کے مطابق اپنا کام مکمل کر لیا ہو، اور زمین کے اصلی کا غذات بنوائے ہوں، تو سائل پر لازم ہے کہ معاہدہ کے مطابق اسے معاوضہ ادا کرے، اور بے جا ٹال مٹول سے اجتناب کرے ،اور اگر اس سے واقعۃً رقم کا بندوبست نہ ہو رہا ہو تو اپنے دوست سے مہلت طلب کر سکتا ہے، اور دوست کو بھی چاہیئے کہ اس کے ساتھ مروّت اور دوستی والا رویہ اختیار کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تفسير الخازن: وأوفوا بالعهد أي الإتيان بما أمر الله به والانتهاء عما نهي عنه وقيل : أراد بالعهد ما يلتزمه الإنسان على نفسه إن العهد كان مسؤلا أي عنه وقيل مطلوبا وقيل : العهد يسأل فيقال فيم نقضت كالموءودة تسأل فيم قتلت اھ (3/ 129)۔
وفي مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أربع من كن فيه كان منافقا خالصا ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها إذا اؤتمن خان وإذا حدث كذب وإذا عاهد غدر وإذا خاصم فجر" (متفق عليه) اھ (1/ 12)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: لأن المواعيد قد تكون لازمة) (إلی قوله) أن المواعيد باكتساء صور التعليق تكون لازمة فإن قوله أنا أحج لا يلزم به شيء ولو علق وقال إن دخلت الدار فأنا أحج يلزم الحج اھ (5/ 277)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواحداسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80492کی تصدیق کریں
0     735
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات