میں نے 2014 میں اپنے بھائی کو درہم میں بطورِ قرض کچھ رقم دی تھی ۔اب وہ قرض واپس کرنے کے لئے تیار ہے لیکن وہ 2014کی شرحِ مبادلہ جو کہ تقریباً 26 روپے فی درہم ہے ،پاکستانی روپے میں واپس کرنا چاہتے ہیں۔اب ریٹ تقریباً 76 کے لگ بھگ ہے ۔چونکہ میں نے درہم میں قرض دیا تھا ،اس لئے میں نے ان سے درخواست کی کہ یا تو درہم میں ادا کریں یا موجودہ شرحِ تبادلہ پر پاکستانی روپے میں ادا کریں۔تا ہم وہ اس بات پر قائل ہے کہ مجھے 2014 کی کرنسی کے مطابق ادائیگی کی جانی چاہیئے ؟براہِ مہربانی مشورہ دیں ۔
سائل نے اپنے بھائی کو قرض میں چونکہ درہم دیے تھے،لہذا بھائی پردرہم یا آج کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے پاکستانی کرنسی کی ادائیگی لازم ہوگی،خواہ درہم کی قیمت بڑھ گئی ہو،تاہم اگر ایک ساتھ ادائیگی مشکل ہو تو سہولت کے ساتھ تھوڑا تھوڑا کرکے ادائیگی کردی جائے،لیکن اگر سائل کا بھائی ضرورت مند ہو تو سائل کو چاہیئے کہ تھوڑا بہت لیکر بقیہ قرض بھائی کو معاف کردے تو یہ باعثِ ثواب ہوگا۔
کما فی بدائع الصنائع: و لو استقرض فلوسا نافقۃ و قبضھا فکسدت فعلیہ رد مثل ما قبض من الفلوس عددا فی قول أبی حنیفؒۃ و أبی یوسفؒ و فی قول محمدؒ علیہ قیمتھا (وجہ) قولھما ان الواجب بقبض القرض رد مثل المقبوض و بالکسادعجز عن رد المثل لخروجھا عن رد الثمنیۃ و صیرورتھا سلعۃ فیجب علیہ قیمتھا کما لو استقرض شیأ من ذوات الاؐمثال و قبضہ ثم انقطع عن أیدی الناس و لأبی حنیفؒۃ ان أثر الکساد فی بطلان الثمنیۃ و انہ لا یمنع جواز الرد بدلیل انہ لو استقرضھا بعد الکساد جاز ثم اختلفا فی وقت اعتبار القیمۃ علی ما ذکرنا و لو لم تکسد و لکنھما رخصت أو غلت فعلیہ رد مثل ما قبض بلا خلاف لما ذکرنا أن صفۃ الثمنیۃ باقیۃ الخ (کتاب البیوع، ج: 5، ص: 242، ط: ایچ ایم سعید)۔
و فی سنن أبی داؤد: عن عمر رضی اللہ عنہ قال کنت أبیع الإبل بالبقیع، فأبیع بالدنانیر و آخذ الدراھم، و أبیع بالدراھم و آخذ الدنانیر، آخذ ھذہ، و أعطی ھذہ من ھذہ ،فأتیت رسول اللہ ﷺ و ھو فی بیت حفصۃ فقلت: یا رسول اللہ ! رویدک، إنی أبیع الإبل بالبقیع،فأبیع بالدنانیر و آخذ ھذہ من ھذہ، و أعطی ھذہ من ھذہ، فقال رسول اللہ ﷺ لا بأس أن تأخذھا بسعر یومھا ما لم تفترقا و بینکما شیء الخ (کتاب البیوع، باب اقتضاء الذھب من الورق، ج: 2، ص: 121، ط: رحمانیہ)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0