قرض

کاروبار میں شریک ساتھی کا اپنے ذاتی کاروبار کےلئے قرض لینا

فتوی نمبر :
80797
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کاروبار میں شریک ساتھی کا اپنے ذاتی کاروبار کےلئے قرض لینا

مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ میں مسواک کا کاروبار کرتا ہوں، بڑے پیمانے پر یعنی میں کھلا مسواک منگوا کر اس کو کبھی لاہور رائیونڈ بھیجتا ہوں ،کبھی پشاور اور کبھی پنڈی، بس جہاں سے آڈر آجائے ،وہاں بھیجتا ہوں ، اب اس کھلے مسواک کےکاروبار کے دوران ایک صاحب آیا ،اور اس نے مجھے مشترکہ کاروبار کی دعوت دی،لیکن وہ مشترکہ جو کاروبار ہے، وہ بھی فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے والا کاروبار کھلے مسواک کاہے، اور مشترکہ کاروبار پیکنگ والا یعنی مسواک کو شاپر میں ڈال کر پیک کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ الخیر مسواک یا حلیمی مسواک یا الفلاح مسواک ۔ پوچھنا یہ ہے کہ پیکنگ والے مسواک میں بھی کھلے مسواک کی خریداری کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ ہم لوگ سندھ کے باشندوں سے خریدتے ہیں، مگر میں بذاتِ خود بھی کھلے مسواک کا کاروبار کرتا ہوں، کیا میں جو کھلے مسواک کا کاروبار کرتا ہوں کیا میں اپنے پارٹنر پر اور الگ والا کاروبار والی مسواک بھیج سکتا ہوں؟ اس لئے کہ پہلے بھی میں کھلے مسواک کا کام کرتا تھا، پیکنگ والا کام بعد میں شروع ہوا، کیونکہ میرا ذاتی کاروبار کھلے مسواک کا ہے۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ کبھی کبھار کھلے مسواک والا کاروبار کمزوری کی وجہ سے مارکیٹ میں سپلائی کم ہوتی ہیں، یہ کھلے مسواک والا کام تین قسم کا ہے: (۱) زیتون والی مسواک (۲) :حاگ والی مسواک (۳) :پیلو کی درخت والی۔ باقی میرا جو ذاتی کاروبار ہے، کھلے مسواک والا اس پر جتنا بھی خرچہ وغیرہ ہو رہا ہے، اس رقم میں ایک پیسہ بھی دوسرے کاروبار یعنی پارٹنر والی رقم بالکل شامل نہیں ہے۔ اور نہ میری یہ کوشش ہوتی ہے، ہاں اگر ایمرجنسی ہوتو میں ایڈوانس کا مطالبہ کرونگا، کیونکہ مجھ سے لوگ یعی سندھی جو مسواک نکالتا ہے ،وہ بھی ہم سے ایڈوانس کا مطالبہ کرتا ہے، مگر میں نے اب تک نہیں کیا، لہٰذا مہربانی کر کے اس مسئلے کو قرآن وسنت کی روشنی میں حل کیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ دونوں کاروبار باقاعدہ الگ الگ ہوں، اس طور پر کہ انہیں انجام دینے والے افراد اور حساب و کتاب بھی الگ ہو تو ایسی صورت میں اپنے شریک کی باقاعدہ اجازت سے مشترکہ اکاؤنٹ سے اپنے ذاتی کاروبار کیلئے یا ذاتی کاروبار سے مشترکہ کاروبار کیلئے قرض لینے کی اجازت ہے۔ اور اگر اس کا چلانے والا ایک ہی فرد ہو ،اور اس طرزِ عمل سے باہم خلط ملط ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر احتراز چاہیئے ،اور اگر اپنے شریک کا حصہ بڑھا کر کھلی مسواک والے کاروبار میں بھی اُسے حصہ دار بنا لیا جائے ،تو یہ زیادہ بہتر اور الجھن سے نجات کا ذریعہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في بدائع الصنائع: وكان زيادة الربح لأحدهما على قدر رأس ماله بعمله وإنه جائز اھ (6/ 63)۔
وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (وإما عنان) بالكسر وتفتح (إن تضمنت وكالة فقط) (الى قوله) ولذا تصح عاما وخاصا ومطلقا ومؤقتا و (مع التفاضل في المال دون الربح وعكسه، وببعض المال دون بعض اھ (4/ 311) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80797کی تصدیق کریں
0     750
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات