اگر داخلے یا ویزہ کے لئے جعلی ویکسینیشن سر ٹیفکیٹ کی ضرورت ہو،تو کیا حج اور عمرہ کے لئے جانا جائز ہے؟
واضح ہوکہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانا چونکہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے،اس لئے حج وعمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے لئے اس طرح جعل سازی کرنا مناسب نہیں،جس سے اجتناب چاہیئے ،تاہم اگر کوئی اس طرح کاغذات تیار کروا کر حج وعمرہ اداکرلے، تو حج وعمرہ بلاشبہ درست ادا ہوں گے۔
کما فی صحیح مسلم:عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: "من غشنا فلیس منا"(باب قول النبی من غشنا، رقم الحدیث: 101، ط: دار احیاء التراث العربی)۔