قرض

قرض نہ ملنے پر پیسہ حاصل کرنے کیلئے خرید و فروخت کو حیلہ بنانا

فتوی نمبر :
81532
| تاریخ :
2025-02-19
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض نہ ملنے پر پیسہ حاصل کرنے کیلئے خرید و فروخت کو حیلہ بنانا

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کونقد روپیہ کی ضرورت ہے اب اگر وہ نقد روپیہ لے کر اضافے کیساتھ واپس کرتا ہے تو سود ہے
لہذا وہ قسطوں پر ساٹھ 60ہزار والا موبائل نوے ہزار پر خریدتا ہےبوجہ قسط کے, اور ماہانہ پانچ ہزار قسط ادا کریگا۔
اب یہ قسطوں پر موبائل لینے والا شخص اس موبائل کو دوسرے دکاندار پر کچھ تاوان و نقصان کیساتھ واپس فروخت کرتا ہےاور نقد رقم وصول کرتاہے اور اپنی ضرورت پورا کرتا ہےاور ماہانہ وار پانچ ہزار قسط ادا کریگا اور نوے 90 ہزار پورا کریگا یایہ قسطوں پر موبائل دینے والا موبائل کے بجائے ساٹھ 60 ہزار کا سعودی ریال خریدے اور ضرورت مند کو دے دے اور ضرورت مند اسکو از خود یا دوسرے کیساتھ اس ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کریں اور ضرورت پورا کرتا ہےچونکہ موبائل میں کچھ زیادہ اور کرنسی میں کم نقصان آئے گا اور دونوں صورتوں میں نوے 90 ہزار پر پانچ ہزار ماہانہ قسط ادا کریگا تو دونوں مسئلوں کی حکم بتائیے۔جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر کوئی شخص، دکاندار سے شرعی شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے موبائل خریدکر اپنے قبضے میں لانے کے بعد کسی اور دکاندار کو نقد میں فروخت کرکے رقم وصول کرتا ہے تو ایسا کرنے میں شرعا کوئی مضائقہ نہیں،
البتہ کرنسی کی مارکیٹ ریٹ سے کمی بیشی کے ساتھ خرید و فروخت کرنے میں چونکہ سود خوری کا شبہ ہے اس لئے کرنسی کو مارکیٹ ریٹ سے کمی بیشی کے ساتھ خرید وفروخت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81532کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات