مسائل قربانی

جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی تیسری رگ کاٹ کر چھوڑ دینا

فتوی نمبر :
82318
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی تیسری رگ کاٹ کر چھوڑ دینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانور ذبح کرتے وقت کبھی ایسا امر پیش آتا ہے کہ ایک مسلمان عاقل ذابح ذبیحہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرتا ہے، لیکن کم مہارتی کی وجہ سے یا پہلی بار ذبح کرنے کی وجہ سے صرف دو رگوں کو (مثلاً حلقوم اور مری) مکمل اور تیسری رگ کا کچھ حصہ کاٹتا ہے ، اور رک جاتا ہے، پھر اس کو دیکھ کر ساتھ والا بندہ فورا اٹھ کر باقی رگیں بسم اللہ پڑھے بغیر کاٹ دیتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اس جانور کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئلہ میں جانور ذبح کرتے وقت اگر ذابح نے جانور کی دو رگوں (حلقوم، مری) کو مکمل اور تیسری رگ کا اکثر حصہ کاٹ لیا ہو، تو ایسی صورت میں ذبح کا عمل مکمل ہو کر جانور حلال ہو جاتا ہے ، اس کے بعد اگر کوئی اور شخص ذابح کے ساتھ معاونت کرتے ہوئے تیسری رگ کا بقیہ حصہ اور چوتھی رگ بسم اللہ پڑھے بغیر کاٹے، تو اس کی وجہ سے وہ جانور حرام نہ ہو گا، تاہم احتیاطاً اسے بھی بسم اللہ پڑھ لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وحل) المذبوح (بقطع أي ثلاث منها) إذ للأكثر حكم الكل وهل يكفي قطع أكثر كل منها؟ خلاف وصحح البزازي قطع كل حلقوم ومريء وأكثر اھ (6/ 295)۔
و في حاشية ابن عابدين؛ (قوله وصحح البزازي إلخ) عبارته: أصح الأجوبة في الأكثر عنه: إذا قطع الحلقوم والمريء الأكثر من كل ودجين يؤكل وما لا فلا اهـ. (6/ 295)۔
و في بدائع الصنائع: وللأكثر حكم الكل فيما بنى على التوسعة في أصول الشرع والذكاة بنيت على التوسعة حيث يكتفي فيها بالبعض اھ (5/ 42)۔
و في الدر المختار: وفيها أراد التضحية فوضع يده مع يد القصاب في الذبح وأعانه على الذبح سمى كل وجوبا، فلو تركها أحدهما أو ظن أن تسمية أحدهما تكفي حرمت (6/ 334)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82318کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا نصاب کیاہے

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
Related Topics متعلقه موضوعات