قرض

قرض کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
82677
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں میری والدہ کا ایک ذاتی پلاٹ تھا، جو میرے والد نے ان کے لئے خریدا تھا، اور باقاعدہ مکمل قبضہ بھی دیا تھا، ویسا ہی پلاٹ میرے چچا کا بھی ہے، میری والدہ نے جب پلاٹ بیچا تو اس وقت چچا اور والد کے درمیان یہ بات ہوئی، کہ آدھی رقم چچا رکھیں گے اور آدھی رقم والدہ کو دیں گے اور چچا جب اپنا پلاٹ بیچیں گے، تو آدھی رقم والدہ کو دیں گے، میرے والد اس وقت ملک سے باہر تھے ، جب یہ سب باتیں ہوئیں، میرے والد نے بھی والدہ سے یہ کہا تھا کہ جب بھائی اپنا پلاٹ بیچیں گے تو آدھے پیسے آپ کو دیں گے، مگر تینوں فریق کی آمنے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی ایک ساتھ ,والد چونکہ ملک سے باہر تھے اس لئے چاہے جو بھی بات ہوئی فون پر اکیلے ہوئی اور اسی طرح والدہ سے بھی اکیلے بات ہوئی فون پر ، والد صاحب جب واپس آئے، تب بھی تینوں کی آمنے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، اور اب والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے ایک سال پہلے ، پلاٹ والدہ کا تھا ان کے نام تھا، ان کی ذاتی ملکیت تھا، والدہ کے پاس اس کی فائل تھی، جب والدہ کا پلاٹ پکا تھا، تو والدہ چچا کے ساتھ گئیں تھیں دستخط کرنے، اب چچا اپنا پلاٹ بیچنا چاہتے ہیں، تو اب یہ بتائیے کہ وہ والدہ کو پیسے کیسے واپس کریں؟ جبکہ اس تمام معاملہ میں چچا نہ کسی طرح انکاری ہے، اور نہ ہی کسی چیز کا دعوی کرتے ہیں چچا کا کہنا ہے، کہ پلاٹ بیچنے سے لے کر پیسے لینے تک ان کی جو بات ہوئی وہ والد سے ہوئی ، چچا نے والد کے کہنے پر آدھے پیسے والدہ کو دیے ، اب چچا کو یہ خلجان اور اشکال ہو رہا ہے، کہ بھائی جو انتقال کر گئے چونکہ بھابھی کا پلاٹ فروخت کرتے وقت ان کی مجھ سے بات ہوئی تھی، تو کیا اب جو میں اپنا ذاتی پلاٹ فروخت کرونگاوہ بھائی کی ملکیت شمار ہو کر ورثاء میں تقسیم ہو گی یا میری بھابھی کو یہ رقم جائیگی، برائے مہربانی جو بھی حکمِ شرعی ہو آگاہ کر کے ممنون و مشکور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کی والدہ اور چچا نے اگر اپنے پلاٹوں میں شرکت قائم نہیں کی تھی تو سائلہ کی والدہ نے اپنے شوہر کے کہنے پر اپنا پلاٹ بیچ کر سائلہ کے چچا کو جو آدھی رقم دی ہے، وہ سائلہ کی والدہ کا سائلہ کے چچا پر قرض ہے، اور قرض کے بارے میں شرعی ضابطہ یہ ہےکہ جتنا قرضہ لیا جائے، اتنی ہی مقدار قرض دار پر واپس کرنالازم ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے چچانے اگرچہ اپنے بھائی سے بات چیت کی تھی، لیکن پیسے چونکہ اسے سائلہ کی والدہ نے ہی دیے تھے، اس لئے اب سائلہ کے چچا کے ذمہ سائلہ کی والدہ کو وہ رقم واپس کرنالازم ہو گا، اور یہ رقم سائلہ کے والد مرحوم کا ترکہ شمارنہ ہو گی ، بلکہ سائلہ کی والدہ کی ذاتی ملکیت شمار ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه، وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها، وكذلك كل ما يكال ويوزن فالقرض فيه جائز، وكذلك ما يعد من البيض والجوز اهـ وفي الفتاوى الهندية: استقرض حنطة فأعطى مثلها بعدما تغير سعرها يجبر المقرض على القبول اھ(5/162)۔
وفی الھندیة: (الباب السابع والعشرون في القرض والدين) والقرض هو أن يقرض الدراهم والدنانير أو شيئا مثليا يأخذ مثله في ثاني الحال، والدين هو أن يبيع له شيئا إلى أجل معلوم مدة معلومة كذا في التتارخانية.اھـ(5/366)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82677کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات