قرض

قرض کی ادائیگی میں مارکیٹ ویلیو کا تقاضہ کرنا

فتوی نمبر :
83232
| تاریخ :
2025-06-02
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض کی ادائیگی میں مارکیٹ ویلیو کا تقاضہ کرنا

2012 میں میرے خاوند نے دوست سے ساٹھ لاکھ روپے لیکر کورٹ سے گھر خریدا ،بیس لاکھ خاوند نے اپنے پاس سے دیے، اور ساٹھ لاکھ دوست سے قرض لیکر، اور دو سال بعد گھر کے کاغذات دوست کے کاروبار میں بزریعہ ضمانت رکھ دیے، 2022 میں خاوند کا انتقال ہو گیا ،اب دوست نے گھر کے کاغذات اپنے پاس ضبط کر لیے ہیں اور تقاضا ہے کہ گھر بیچ کر اس کا ستر فیصد حصہ ان کو دوں باقی خود رکھو ں ؟اسوقت گھر کی ویلیو آٹھ کروڑ ہے ، رہنمائی فرمائیں شوہر کا قرض کس طریقے سے ادا کریں ؟ خالص قرض کی رقم ادا کریں یا گھر بیچ کر ستر فیصد ادا کریں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض لیتے وقت جتنی رقم لی جائے ،قرض لوٹاتے ہوئے اتنے ہی رقم کی ادائیگی لازم و ضروری ہوتی ہے،اسی طرح جو شخص جتنی رقم قرض دیدے اس کے لئے اتنےہی رقم کا مطالبہ کرنا اور اس کا وصول کرنا جائز و درست ہے،کرنسی کی ویلیو میں کمی یا زیادتی ہونے کی بناء پر کمی یا زیادتی کا مطالبہ کرنا سود ہونے کی بناء پرشرعاً جائز نہیں ،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر واقعۃً اپنے دوست سے گھر کی خریداری کیلئے ساٹھ لاکھ روپے بطورِ قرض لیے ہو ں،اسے گھر میں شریک کرنے کی غرض سے نہ لیے ہوں،تواس رقم سے لیا گیا گھر فقط مرحوم ہی کی ملکیت شمار ہوگا، چنانچہ اب سائلہ یا مرحوم کے دیگر ورثاء کے ذمہ مرحوم کے ترکہ سےوہی ساٹھ لاکھ روپے کی ادائیگی لازم ہےچاہے مذکور گھر بیچ کر ادائیگی کریں یا مرحوم کے دیگر اموال و جائیداد سےکریں،جبکہ مرحوم کے دوست کیلئے قرض دیے ہوئے ساٹھ لاکھ روپے کے بجائے مرحوم کے ورثاءسے مذکور گھر کے بیچنے اور اس سے ستر فیصدرقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرنا سود پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے اس لئے اسے اپنے اس ناجائزمطالبہ سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی العقود الدریۃ فی تنقیح فتاوی الحامدیۃ: (سئل) رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراھم وتصرف بھا ثم غلا سعرھا فھل علیہ رد مثلھا؟ نعم ولاینظر إلی غلاء الدراھم ورخصھا کما صرح بہ فی المنح فی فصل القرض إلخ( باب القرض،ج:1، ص: 294، ط: مکتبہ حقانیۃ )۔
وفی الدر المختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام الخ۔
وفی الرد تحت (قوله: كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به الخ( کتاب البیوع،مطلب کل قرض جر نفعا فھو حرام، ج 5، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الرد أیضاً تحت: (قولہ ھلک بالدین) لما تقرر ‌أن ‌الديون ‌تقضى ‌بأمثالها إلخ(کتاب الرھن، فصل فی مسائل متفرقۃ، ج: 6، ص: 525، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83232کی تصدیق کریں
0     489
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات