احکام وراثت

بھتیجے نے چچا کو حج کروایا اب بھتیجے کی اولاد کا چچا کی میراث میں مطالبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
83811
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھتیجے نے چچا کو حج کروایا اب بھتیجے کی اولاد کا چچا کی میراث میں مطالبہ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے دو بھائی ایک بیوی ایک بیٹی وارث ہیں ،زید کے انتقال کے بعد جب تقسیم میراث کا معاملہ پیش آیا،تو معلوم ہوا کہ زید نے اپنی مملوکہ زمین اپنی بیوی کے نام کر دی تھی ،سرکاری کا غذات میں وہ زمین بیوی کے نام پر تھی، بعد ازاں وہ زمین زید مرحوم کی بیوی نے اپنی اکلوتی بیٹی کو دیدی اور کاغذات میں بیٹی کے نام انتقال کر دی ۔
جبکہ زید مرحوم کے ایک بھتیجے عیسی خان مرحوم مجھے (جو اس وقت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں تھا) نے اپنے چچا زید کو حج کروایا تھا، زید کی وفات کے بعد اس کی بہنوں اور دیگر وارثوں نے فیصلہ کیا کہ چونکہ عیسی خان نے زید کو حج کروایا ہے یہ رقم اس کے ذمے قرض ہے، لہٰذا اس کے بدلے زید کی مذکورہ زمین عیسیٰ خان کو اس کے بدلے میں دیدی جائے ۔ چنانچہ اب عیسی خان مرحوم کے بیٹے اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ یہ زمین ہماری ہے۔ اب دریافت طلب امور یہ ہیں:
۱: کیا سرکاری کا غذات کی بنا پر یہ زمین (زید مرحوم کی بیوہ کی ملکیت ہوگی ؟ اور پھر بیوہ کا اس زمین کو بیٹی کے نام منتقل کر دینا درست ہوگا؟ یا کے یہ زمین مرحوم کے وارثوں میں تقسیم ہوگی ؟
۲:کیا عیسیٰ خان مرحوم کے بیٹوں کا اس زمین پر دعوی درست ہے ؟ یادر ہے کہ زید مرحوم کی میراث اس زمین کے علاوہ نقدی وغیرہ تقسیم ہو چکی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسمی زید نے اگر واقعتۃً اپنی مملوکہ زمین اپنی بیوی کے نام کروانے کے بعد اس پر اسے باقاعدہ مالکانہ قبضہ بھی دے دیاتھا ، تو وہ زمین اس کی بیوی اور اسی طرح اس کے بعد اس کی بیٹی کی ملک ہو چکی ہے، اس میں کسی دوسرے کا کوئی حق نہیں، بلکہ مذکور بیٹی اس میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتی ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ عیسی خان مرحوم نے اپنے چچا مسمیٰ زید مرحوم کو اگر بغیر کسی معاہدہ کے محض چچا اور بزرگوار ہونے یا بھائی بندی کے طور پر حج کروایا تھا، تو یہ اس کی طرف سے تبرّع اور احسان ہے ، جس پر اللہ تعالی اسے اجر و ثواب عطاء فرمائیں گے، لہٰذا حج کے اخراجات کی ادائیگی مسمیٰ زید مرحوم کے ذمہ لازم اور قرض نہیں، لہٰذا عیسیٰ خان مرحوم کی اولاد کا مسمیٰ زید کی زمین پر دعویٰ یا اخراجات حج کی واپسی کا مطالبہ درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. (5/ 688)۔
و في الدر المختار: والدراهم تتعين في هبة ورجوع مجتبى اھ (5/ 702)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: ورجوع) أي ليس له أن يرجع إلا إذا كانت دراهم الهبة قائمة بعينها فلو أنفقها كان إهلاكا يمنع الرجوع اھ (5/ 702)۔
و في العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (سئل) في دار مشتركة بين زيد وورثة أخيه فاحتاجت للعمارة فعمرها زيد بدون إذن ورثة أخيه ولا أمر القاضي ويريد الرجوع على الورثة المرقومين فهل ليس له ذلك ويكون متطوعا؟ (الجواب) : نعم الدار المشتركة إذا استرمت فأنفق أحدهما في مرمتها بغير أمر صاحبه وبغير أمر القاضي فهو متطوع اھ (2/ 278)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83811کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات