احکام وراثت

ترکہ کی فروخت کردہ زمین میں حصہ دینے کے وقت مارکیٹ ویلیو کا حکم

فتوی نمبر :
84369
| تاریخ :
2025-07-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی فروخت کردہ زمین میں حصہ دینے کے وقت مارکیٹ ویلیو کا حکم

ہمارے علاقے میں زمین کی تقسیم 1984 میں ہوئی تھی۔ تقسیم کے بعد ایک خاندان کے فرد نے زمین بیچ دی، جس کی رسید موجود ہے اور وہ اس بات کو تسلیم بھی کرتا ہے۔ اب وہ فرد اپنے دوسرے بھائی کو اس فروخت شدہ زمین میں سے اس کا حصہ دینا چاہتا ہے، تو اس کی تقسیم کی کیا صورت ہوگی؟ اب جس زمانے میں زمین فروخت ہوئی تھی، اُس زمانے کے حساب سے پیسے دے گا؟یا آج کے زمانے کے حساب سے پیسے دے گا؟یا فروخت شدہ زمین پر جو کاروبار شروع کیا گیا ہے، اس میں سے حصہ دے گا؟ ان سوالوں کے جواب اسلامی فقہ، قرآن اور حدیث کی روشنی میں، مستند حوالوں کے ساتھ درکار ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں زمین کی تقسیم کے بعد اگر مذکور شخص نے دیگر شرکاء(بھائیوں وغیرہ) کی اجازت سے یہ پوری زمین بیچی تھی تو دیگر شرکاء (بھائیوں وغیرہ) کے حصہ میں بھی اس زمین کی بیع درست ہوچکی تھی۔ تاہم اب اگر مذکور شخص دیگر شرکاء (بھائیوں وغیرہ) کو حصہ دینا چاہے تو جس وقت مذکور زمین بیچی تھی تو اس وقت مذکور زمین کی جتنی قیمت تھی اس کے حساب سے بھائیوں وغیرہ کو ان کا حصہ دے گا۔ اگر مذکور شخص نے زمین دیگر شرکاء (بھائیوں وغیرہ) کی اجازت کے بغیر بیچ دی تھی تو اس کا یہ فعل شرعاً ناجائز تھا، تاہم اس صورت میں دیگر شرکاء کے حصہ کی بیع ان کی اجازت و رضامندی پر موقوف ہے، اگر وہ اجازت دے دیں تو فروخت درست ہوگی ، اور اس صورت میں بھی جس وقت یہ زمین بیچی گئی تھی تو مذکور شخص پر اس وقت کے حساب سے شرکاء کو ان کے حصوں کے بقدر رقم دینا لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: قال: ومن باع ملک غیرہ بغیر أمرہ فالمالک بالخیار إن شاء أجاز البیع و إن شاء فسخ إلخ (کتاب البیوع، فصل في بیع الفضولي: ج 3، ص 90، ط:امیر حمزہ کتب خانہ)۔
وفی فقہ البیوع: و إن لم یجز من لہ الإجازۃ البیع، فالبیع باطل إلخ (الباب الثامن تقسیم البیع، المبحث الخامس: في البیع الموقوف ، ج 2، ص 945، ط:معارف القرآن)۔
وفی الدر المختار: ولو كانت الدار مشتركة بينھما، باع أحدهما بيتا معينا أو نصيبه من بيت معين، فللآخر أن يبطل البيع إلخ (کتاب الشرکۃ، ج 4، ص 302، ط: سعید)۔
وفی بدائع الصنائع:فأما شركة الأملاك، فحكمھا في النوعين جميعا واحد، و هو أن كل واحد من الشريكين كأنه أجنبی فی نصيب صاحبه،لا يجوز له التصرف فيه بغير إذنه؛ لأن المطلق للتصرف الملك أو الولاية، و لا لكل واحد منھما فی نصيب صاحبه ولاية بالوكالة أو القرابة؛ و لم يوجد شیئ من ذلك، وسواء كانت الشركة فی العين أو الدين لما قلنا إلخ (کتاب الشرکۃ،ج 6، ص 65، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84369کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات