احکام وراثت

شوہر نے بیوی کا حق مہر ادا نہ کیا ہوتو تقسیم ترکہ سے پہلے اس کو منہا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
84857
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

شوہر نے بیوی کا حق مہر ادا نہ کیا ہوتو تقسیم ترکہ سے پہلے اس کو منہا کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیان ِعظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسمٰی عبد الحمید کا بھائی تھا نور محمد ، ان کا انتقال 2015 ء میں ہوا ہے ، نور محمد کا ایک گھر تھا ،اس کی کوئی اولاد نہیں تھی، صرف ایک متبنی بیٹا ہے، نور محمد پر میرا 40000 کا قرض بھی تھا، اور اب بیوہ کہہ رہی ہے کہ نور محمد پر میں حق مہر کا قرض بھی باقی ہے، اور نور محمد نے اپنی بیوہ کا ایک عدد پلاٹ مہر والا بیچ کر یہ مکان بنایا تھا، جو پلاٹ مہر والا بیچا تھا مبلغ ۷۰۰۰۰ میں اور وہ رقم موجودہ مکان پر لگائی گئی تھی، اور باقی خر چہ اس نے اپنے مال سے کیا تھا، اب چونکہ بیوہ نے دوسری شادی بھی کرنی ہے، اور وہ دعوی کرتی ہے کہ موجودہ مکان سارا میرا ہے، اور موجودہ مکان کی قیمت تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپے ہے ، اور نور محمد کے ورثاء میں اس کے بھائی ( خلیل الرحمٰن ، داود ، عبد المنان، عبد الحمید ) ماں باپ دونوں کی طرف سے اور تین بھائی دوسری والدہ کی طرف سے بھی ہیں، اسی طرح مرحوم نور محمد کا جو حصہ والد صاحب کی طرف سے ملے گا یا آئیگا، تو اس میں بھی بیوہ کا حصہ ہو گا یا نہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرمائیں؟
(نوٹ) مرحوم کے والدین مرحوم کی زندگی میں انتقال کر چکے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل مسمی عبد الحمید کے پاس مذکور قرض کے متعلق اگر کوئی ثبوت ہو، یا ثبوت تو نہ ہو لیکن مرحوم مسمیٰ نور محمد کے تمام ورثاء کو اس کا علم ہو، اور انہیں اس کے متعلق کوئی انکار نہ ہو تو مرحوم کا ترکہ تقسیم کرنے قبل چالیس ہزار روپے قرض کی رقم سائل وصول کر سکتا ہے، اسی طرح مرحوم نے اپنی بیوہ کا جو پلاٹ فروخت کر کے اس سے حاصل شدہ رقم ( ستر ہزار روپے) مکان کی تعمیر پر لگائی تھی ،وہ بھی مرحوم کے ذمہ اس کی بیوہ کا قرضہ ہے ، جو کہ میراث تقسیم کرنے سے قبل بیوہ کو ادا کیا جائے گا، اس کے بعد مرحوم مسمی نور محمد کی ذاتی ملکیت میں جو کچھ بچے گا اور جو کچھ اسے والد مرحوم کے ترکہ سے ہے، وہ سارا کا سارا بیوہ سمیت مرحوم کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا، لیکن مرحوم کی بیوہ کا پوری جائیداد پر اپنی ملکیت کادعویٰ کرنا شرعا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ سائل کے علاتی( باپ شریک ) بھائی اور لے پالک بیٹا مر حوم کی وراثت میں حصہ دار نہ ہونگے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے بھائی نور محمد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہو گا، کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد سونا، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد مرحوم کے ذمہ کچھ قرض اور بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہے تو وہ ادا کر یں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل سولہ (16) حصے بنائے جائیں، جس سے میں مرحوم کے بیوہ کو چار (4) حصے ، اور مرحوم کے سگے بھائیوں (خلیل الرحمن ، داود ، عبد المنان اور عبد الحمید ) میں سے ہر ایک کو تین (3) حصے دیے جائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84857کی تصدیق کریں
0     354
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات