احکام وراثت

زندگی میں تقسیم جائیداد کاطریقہ

فتوی نمبر :
85205
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں تقسیم جائیداد کاطریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ شریعت میں ایک والد کے لئے اپنی اولاد میں عدل کے حوالے سے کیا احکامات ہیں ؟ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد مجھے لیکر آپ صلی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا اے اللہ کے رسول میں نے اس لڑکے کو ایک غلام بخش دیا ہے آپ ﷺ نے پو چھا کیا تو نے سب لڑکوں کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا ہے ؟ انھوں کہا نہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں برابری اور مساوات کا معاملہ کرو، ہم پانچ بھائی ہیں جو سب سے بڑا بھائی ہے اس نے والد کی جگہ پر دو منزلہ بلڈ نگ بنائی ہے اپنے پیسوں سے، والد صاحب کے دو پلاٹ ہیں ایک 120 گز اور دوسرا تقریباً 100 گز ہے 100 گز کے مکان پر ایک چھت والد صاحب نے ڈالی اور باقی بڑے بھائی نے خرچہ کیا، اسی عمارت میں دو کمرے میرے چھوٹے بھائیوں کے پاس ہیں ، جن میں سے ایک اسلام آباد میں ہوتا ہے ، جبکہ دوسرے بھائی کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور دوسرا پلاٹ جو 120 گز کا ہے اس میں میرے والد صاحب اور ایک بھائی رہتا ہے ، اس بھائی کے پاس تقریباً دو کمرہ کی جگہ میں اس بھائی سے ایک تنازعہ کی وجہ سے کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں، میں نے والد صاحب سے کہا ہے مجھے بھی دو کمرے بنانے کی اجازت دیں دونوں میں سے کسی بھی پلاٹ پر اس لیے کہ ایک بھائی کے پاس تو دو منزلہ عمارت کی آپ نے اجازت دی ہے ، مگر میرے والد صاحب کا کہنا ہے کہ یہ میری میراث ہے ، جس کو چاہوں جتنا دوں اور جس کو نہ چاہوں نہ دوں ، اور شریعت بھی یہی کہتی ہے، ان کا کہناہی کہ اگر یہ غلط ہے تو کسی مفتی سے فتوی لے آو۔
برائے مہربانی اس بارے میں ہماری اصلاح فرمادیجئے کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے پہلے اپنی تمام جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے ، وہ اپنی جائیداد میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے ، اس پر اپنی زندگی میں جائیداد اپنے بیوی بچوں پر تقسیم کرنا بھی لازم نہیں، اور نہ ہی کسی بیٹے بیٹی کا اس کی زندگی میں اس کی جائیداد میں حصہ داری یا حق کا دعوی درست ہے، البتہ سائل کا والد اپنی رضامندی سے اپنی جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو یہ بھی درست ہے، مگر یہ تقسیم ترکہ نہیں بلکہ یہ ہبہ (گفٹ) کہلاتا ہے، جس کا بہتر اور افضل طریقہ یہ کا ہے کہ وہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی اولاد کے درمیان برابر تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کا حصہ دیکر اس پر اس کو با قاعدہ قبضہ بھی دیدے، تاکہ ہبہ (گفٹ ) شرعا بھی درست اور تام ہو جائے، پھر بہتر یہ ہے کہ اس ہبہ (گفت ) میں سب کو برابر حصہ دے کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے، کہ سب ہی اس کی اولاد ہے، تاہم کسی بیٹے یا بیٹی کو اس کی دینداری اور خدمت گزاری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا بھی اسے اختیار ہے، مگر بلا وجہ شرعی کسی کو اپنی جائیدادے نے بالکل محروم نہ کرے، کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المجلة: كل يتصرف في ملكه كيف شاء (إلى قوله ) لان كون الشي ملكا لرجل يقتضى أن يكون مطلقاً في التصرف فيه كيف ما شاء اھ (۴/ ۱۳۲)۔
و في الدر المختار: و في الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم اھ (5/ 696)۔
و في خلاصة الفتاوى: رجل له ابن وبنت اراد ان يهب لهماشيئاً فالأفضل أن يجعل للذكر مثل حظ الانثيين عند محمد، وعند أبي يوسف بينهما سواء هو المختار لورود الآثار ، ولو و هب جميع ماله لابنه جاز فى القضاء وهوإثم نص عن محمد هكذا في العيون - اھ (۴/400) - والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدوسیم سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85205کی تصدیق کریں
0     519
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات