احکام وراثت

مرحوم کی سرکاری ملازمت اگر بھتیجے کو مل جائے تو کیا اس کی تنخواہ میں تمام ورثاء حقدار ہونگے ؟

فتوی نمبر :
85278
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرحوم کی سرکاری ملازمت اگر بھتیجے کو مل جائے تو کیا اس کی تنخواہ میں تمام ورثاء حقدار ہونگے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے چچا مسمیٰ ’’۔۔۔۔ہ ‘‘ تقریباً بیس سال قبل انتقال کر گئے تھے، جن کی اولاد نہ تھی، اس لیے تمام جائیداد ان کے بھائی مسمیٰ ’’۔۔۔ہ‘‘ کے حصہ میں آئی ،جو کہ میرے والد صاحب کی وفات کے بعد ہم تین بھائیوں (۔۔۔۔۔) کے مابین برابر برابر تقسیم ہوئی، اور میرے چچا چونکہ ایک سرکاری ملازم تھے، روز کی نگہبانی کا کام کیا کرتے تھے، ان کے انتقال کے موقع پر جرگہ بٹھایا گیا، جنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ چچا کے بدل کے طور پر ان کا بڑا بھتیجا ’’ ۔۔۔‘‘ اب یہ سرکاری ملازمت سنبھالے گا، لیکن اس سے ملنے والی تنخواہ اور رقم مذکور تینوں بھائیوں کے مابین تقسیم کی جائےگی، جس میں سے ’’۔۔۔‘‘ کام کرنے کی وجہ سے سات، آٹھ ہزار زیادہ ملنے کا حقدار ہوگا، لہٰذا اب سوال یہ ہے کہ میں نے عرصہ دس سال سے مذکور نوکری سے ملنے والی رقم میں سے اپنا حصہ نہیں لیا، اور اب مطالبہ کرنے پر ’’۔۔۔‘ انکاری ہے، تو آیا ’... ‘‘ کا یہ انکار کرنا شرعا جائز ہے؟ اور آیا میرا اس رقم میں حصہ بنتا ہےیا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور فیصلہ کہ "سرکاری ملازمت سے ملنے والی تنخوا ہ مرحوم کے تینوں بھتیجوں میں تقسیم ہو گی‘‘ شرعاً درست نہیں، بلکہ مذکور ملازمت سے ملنے والی تنخواہ کا اصل حقدار نظر محمد ہی ہے ، اس لئے نظر محمد کے دیگر بھائیوں کا اپنے بھائی سے تنخواہ کا مطالبہ کر نا شرعا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: ورأيت بعض الفضلاء كتب على هذا المحل الفتوى على عدم جواز الاعتياض عن الوظائف وما قاله في كتاب البيوع مما سيأتي الحقوق المجردة لا يجوز الاعتياض عنها كالاعتياض عن حق الشفعة ومسائل أخر سردها في ذلك المحل ترد هذا. اهـ. تأمل. اهـ. كلام الرملي. أقول: بقي هنا شيء وهو أن ما ذكره المؤلف من صحة الفراغ عن وظيفة النظر مخالف لما قدمه قبل ورقة ونصف نقلا عن الظهيرية بقوله المتولي إذا أراد أن يفوض إلى غيره عند الموت إن كان الولاية بالإيصاء يجوز وإن أراد أن يقيم غيره مقام نفسه في صحته وحياته لا يجوز إلا إذا كان التفويض إليه على سبيل التعميم. اهـ. (5/ 253)۔
و في الدر المختار: و في الأشباه لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف، وفيها في آخر بحث تعارض العرف مع اللغة. المذهب عدم اعتبار العرف الخاص لكن أفتى كثير باعتباره اھ (4/ 518)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): مطلب: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة (قوله: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة عن الملك) قال: في البدائع: الحقوق المفردة لا تحتمل التمليك ولا يجوز الصلح عنها (إلی قوله) ووجه ذلك أن الحقوق المجردة لا تورث اھ (4/ 518)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدآصف جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85278کی تصدیق کریں
0     1040
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات