قرض

پیسے ڈیویلیو ہونے کی صورت میں قرض کا حکم

فتوی نمبر :
88052
| تاریخ :
2025-10-19
معاملات / مالی معاوضات / قرض

پیسے ڈیویلیو ہونے کی صورت میں قرض کا حکم

اگر کوئی شخص کسی سے پیسے قرض لے اور بیس سال بعد وہ رقم ناقابل ہو جائے یا اتنی كم قيمت ہو جائے کہ تقریباً ناقابلِ ہو، تو ایسی صورت میں قرض دار قرض دینے والے کو کیا دے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض جس کرنسی اور جس مقدار میں لیا جائے ،تو مقروض شخص کے ذمہ اسی کرنسی اور اتنی ہی مقدار میں قرض کی واپسی لازم ہوتی ہے ، چاہے جتنے عرصے بعد واپسی ہو، قرض میں دی گئی رقم کی ویلیوکے گھٹنے کا شریعت نے اعتبار نہیں کیا ہے ۔
لہذا مذکور صورت میں اگر کسی شخص نے بیس سال پہلے جتنا قرض لیا تھا،تو اب اس کی واپسی اسی حساب سے ہو گی ،اگر چہ اب انکی ویلیو زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے گٹھ گئی ہو۔قرض خواہ زیادہ رقم کا مطالبہ نہیں کرسکتا،بشرطیکہ نوٹ رائج اور زیر استعمال ہوں،حکومت کی طرف سےبند نہ کیے گئے ہوں تا ہم قرض ادا کرنے والا اگر حسن قضاء پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوشی ورضامندی سے ،بغیر کسی جبر واکراہ کے کچھ ذیادہ دینا چاہے تو اس کا بھی اسے اختیار ہے،اور اسے ایسا ہی کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة الخ (فصل فی القرض، ج 5، ص 161،ط: سعید)۔
وفی رد المحتار: وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه الخ ( فصل فی القرض، ج 5، ص 162،ط: سعید)۔
وفیہ ایضاً: الديون تقضى بأمثالها الخ (مطلب في قبول قوله دفعت المال،ج 4، ص 320، ط: سعید)۔
وفی تنقيح الحامدية:رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلاا سعرهافهل عليه ردمثلها؟ نعم ولا ينظر الى غلاء الدراهم ورخصها الخ ۔(باب القرض ،ج 1، ص 294 ط: حقانية)۔
وفی الدر المختار:وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله فلا عبرة بغلائه ورخصه) فيه أن الكلام في الكساد، وهو ترك التعامل بالفلوس ونحوها كما قلنا، والغلاء والرخص غيره، وكأنه نظر إلى اتحاد الحكم فصح التفريع تأمل(الی قولہ) وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه الخ( فصل فی القرض،ج 5،162،ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88052کی تصدیق کریں
0     135
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات