ناموں کی تحقیق

رحمن نام کی درست کتابت کا طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
88476
| تاریخ :
2025-10-31
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / ناموں کی تحقیق

رحمن نام کی درست کتابت کا طریقہ کیا ہے؟

میرا نام حبیب الرحمٰن ہے ،جبکہ میرے شناختی کارڈ پر میرا نام حبیب الرحمان لکھا گیا ہے، الرحمٰن اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے جو کہ م کے اوپر کھڑی مد کے ساتھ لکھا جاتا ہے نہ کہ م اور الف کے ساتھ، لہذا میں اپنے نام کی درستگی کروانا چاہتا ہوں ، نادرا والے اس ضمن میں فتویٰ مانگتے ہیں ۔مہربانی فرما کر مجھے فتویٰ جاری کیا جائے، تاکہ میں اپنا نام درست کروا سکوں ۔جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ لفظ”الرحمٰن “ فعلان کے وزن پر اسم مبالغہ کا صیغہ ہے، اس لفظ کی املاء عربی کتابت میں عموماً بغیر الف کے” م “کے اوپر کھڑے زبر کے ساتھ ہوتی ہے ،البتہ اردو إملاء میں دونوں طرح الف کے ساتھ یا بغیر الف کے ”م“ پر کھڑا زبر کے ساتھ دونوں درست ہے، لہذا سائل کےشناختی کارڈ پر درج نام میں لفظ ”الرحمان “ جو الف کے ساتھ لکھا گیا ہے ،یہ بھی درست ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں،البتہ سائل اسے عربی رسم الخط "رحمن"میں تبدیل کرنا چاہے تو کرسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

تحریر کیسے سیکھیں میں ہے کہ: عربی میں الف صرف ”ی“ کے اوپر نہیں کبھی دوسرے حروف کے اوپر بھی لکھا جاتا ہے، جیسے: اسمٰعیل، اسحٰق سلیمٰن۔ اس الف کو الف مقصورہ سمجھنا غلطی ہوگی، یہاں الف ”ی“ کا بدل نہیں ہے بلکہ الف کی پوری آواز دیتا ہے۔ اس لیے اُردو املاء میں ان الفاظ کو اسماعیل، اسحاق اور سلیمان لکھنا چاہیے (ص: 232)۔
فیروز اللغات میں ہے : رحمان(رحمٰن) مہربانی کرنے والا شفیق، رحیم، ( مادہ رحم، ص: 706)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88476کی تصدیق کریں
0     244
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ملائکہ نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • منتثر نام رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ناموں کی تحقیق 1
  • نام کا شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ اور ’’حاشر‘‘ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’الیشبہ‘‘ نام رکھنا اور اس کا مطلب

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • سفیان، ایمان فاطمہ، فاطمہ زہرہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • رحمین نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’اشہل یا اشہال‘‘ کے معنیٰ و صحیح تلفظ

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • سماویہ نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 1
  • "مرحا" نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 2
  • ایّان نام کا مطلب اور اس کی تاریخ

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • متعدد و مختلف نام اور ان کے معانی

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • محمد عبداللہ نام کو بھاری سمجھ کر تبدیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بچے کا صرف ’’محمد‘‘ یا ’’احمد‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ’’یمنٰی ‘‘نام رکھناکیساہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   ناموں کی تحقیق 0
  • "صارب" نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • "رشدان الرحمن" نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • شمائل نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • انباء نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • ارشمان نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • "منحہ" اور "مسفرہ " نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • زمال نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • اذہان،عیشل اور زمل نام رکھنا

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بیٹے کا نام محمد فرقان احسن رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • انگلش میں محمد نام کی درست سپیلنگ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
  • بچی کا نام پارسا رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ناموں کی تحقیق 0
Related Topics متعلقه موضوعات