کیا شریعت میں وہ زمین جہاں ہم رہتے ہیں کی حکومت (جو اسلامی ملک میں ہو) کے قانون کو ضروری عائد کرتی ہے؟ کیا شریعت ہم پر یہ فرض کرتی ہے کہ ہم وہاں کے ان ٹیکس ادا کریں؟ جبکہ انکم ٹیکس کا مقصد عوام کی فلاح پر خرچ کرنا ہے، کیا یہ حقوق العباد کے ذمرے میں آتاہے؟ ہم کس طرح اس سے بچ سکتے ہیں، کیا ہم کو یہ حق ہے کہ ہم اس حکومت کو ٹیکس نہیں دے، اگر اس ملک کی حکومت مسلمانوں کو نقصان دے رہا ہو ، اور عوام کے حق میں نہ ہو؟
آدمی جہاں رہتا ہو اس حکومت کے قوانین اگر شریعت کے خلاف نہ ہوں، تو ان پر عمل کرنا شرعاً واجب ہے، جبکہ اسلامی حکومت اگر عوام کی بہبود کو ملحوظ رکھتے ہوئے، ہر آدمی کی حیثیت کے مطابق ٹیکس مقرر کرے، اوراسے عوامی کاموں پر ہی صرف کرے، تو اس کی ادائیگی لازم ہوگی، اور اگر ایسا نہ ہو، بلکہ ٹیکس مسلمانوں اوراسلام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہوں، تو اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جاسکتی ہے۔