قرض

وزیر اعلی پنجاب کی بلاسود قرض اسکیم سے قرض لینا

فتوی نمبر :
89028
| تاریخ :
2025-11-22
معاملات / مالی معاوضات / قرض

وزیر اعلی پنجاب کی بلاسود قرض اسکیم سے قرض لینا

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لون اسکیم چل رہی ہے ، جس میں تقریباً 60 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بغیر سود (زیرو مارک اپ) دیا جا رہا ہے، لون اپروول کے بعد صرف بینک کی تقریباً 10 ہزار روپے ریجسٹریشن فیس ہوتی ہے، قرضہ جتنا لیا جائے، اتنا ہی واپس دینا ہوتا ہے، کوئی اضافی سود شامل نہیں، آپ کی رائے چاہیئے کہ کیا یہ اسکیم سے قرضہ لینا مناسب ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر واقعۃً وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مذکور لون اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی پر سود یا کوئی اضافی رقم " چارج "نہ کی جاتی ہواور مقررہ وقت سے تاخیر کرنے پر کوئی جرمانہ عائد نہ کیا جاتا ہو، تو ایسی صورت میں مذکور اسکیم میں زیرو مارک اپ (یعنی بغیر سود کے) پر قرضہ لینے کی گنجائش ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ، تاہم سروس چارجز کے نام سے لی جانے والی رقم اس رجسٹریشن پر آنے والے حقیقی اخراجات کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، الخ (5/166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89028کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات