احکام وراثت

بیوی کاوصیت کرنا کہ میرے شوہر کو کچھ نہ دیا جائے

فتوی نمبر :
89470
| تاریخ :
2025-12-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوی کاوصیت کرنا کہ میرے شوہر کو کچھ نہ دیا جائے

میری پھوپھی کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، البتہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔ پھوپھی کے دو بھائی اور ایک بہن بھی حیات ہیں۔ دادا اور دادی کے انتقال کے بعد وراثت کے کچھ پیسے اور کچھ زیور تھے، جو پھوپھی نے اپنی جیب خرچ (pocket money) سے بنوائے تھے، جو انہیں اپنے بھائیوں سے ملا کرتا تھا۔
جب تک وہ زندہ تھیں، ہمیشہ کہتی تھیں کہ میری وراثت کے پیسے اور زیورات میں سے کوئی چیز میرے شوہر کو نہ دی جائے۔ انہوں نے یہ پیسے اور زیور میرے پاس بطورِ امانت رکھوائے تھے، اور جب بھی انہیں ضرورت ہوتی تو مجھ سے لے لیا کرتی تھیں۔اب آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ ان پیسوں اور زیور کا شرعی حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی وارث کواس کے حصۂ شرعی سے محروم کرنے کی وصیت کرنا شرعاًجائز نہیں اور ایسی وصیت کالعدم ہوتی ہے،لہٰذا صورت مسئولہ میں مرحومہ کا یہ کہنا کہ میری وراثت کے پیسے اور زیورات میں سے کوئی چیز میرے شوہر کو نہ دی جائے ،شرعاً معتبر نہیں ہے، اس لیے جو رقم اور زیورات سائل کی مرحومہ پھوپھی کی ملکیت تھے (خواہ وہ دادا دادی کے ترکہ سے ان کے حصے میں آئے ہوں یا انہوں نے اپنی جیب خرچ سے بنوائے ہوں)اورمرحومہ نے سائل کے پاس بطورامانت رکھوائے ہوئے تھے ،وہ اوراس کے علاوہ مرحومہ کی دیگر تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اس کے شوہر سمیت دیگر موجودسب ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم و ضروری ہے۔
اس کے بعدواضح ہوکہ سائل کی مرحومہ پھوپھی کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات، نقدر قم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑاہے ،وہ سب مرحومہ کاترکہ ہے، مرحومہ کے کفن دفن کے مصارف شوہر کے ذمہ لازم ہیں، چنانچہ یہ مصارف شوہر نے نے بطور تبرع اد ا کردیے تو اب یہ ترکہ سے منہا نہ ہوں گے،اس کےبعددیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تووہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل دس(10) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحومہ کے شوہر کو پانچ(5) حصے، دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کودو(2) حصے، جبکہ بہن کو ایک حصہ دیاجائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة“ الخ ( باب الوصایا، الفصل الثالث،ج:1، ص: 266، ط: قدیمی كتب خانه)۔
وفی تكملة ردالمحتار علی الدرالمختار: والارث جبري لا يسقط بالاسقاط الخ( 11/678)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89470کی تصدیق کریں
0     196
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات