احکام وراثت

زبردستی بنوائے ہوئے گفٹ ڈیڈ کا حکم

فتوی نمبر :
89775
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زبردستی بنوائے ہوئے گفٹ ڈیڈ کا حکم

السلام علیکم! میرے والد صاحب کی وفات 2020میں ہوئی۔ اپنی وفات سے15سال پہلے وہ کچھ عرصہ بہت بیمار ہوگئے۔ ہمارے ۲ قریبی جاننے والوں نے میری والدہ کے نام gift deed بنوا کر زبردستی میرے والد سے sign اور انگوٹھا لگوا دیا۔ اس حادثے کے بعد وہ تندرست ہو گئے لیکن ان کو اس کا ملال تھا۔ انہوں نے کاغذات میری والدہ کے نام ہی رہنے دیئے۔ کیا ان لوگوں کا میرے والد کا بیماری میں sign کروانا جائز تھا؟کیا گفٹ deed کی شریعت میں اجازت ہے ؟کیا میرے والد کا ترکہ اس gift deed کے باوجود شریعت کے مطابق ہونا چاہیے تھا؟جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ پراپرٹی اور جائیداد وغیرہ محض کسی کے نام کرنے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی، جب تک اسے اس چیز پر باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دے دیا جائے،لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرواقعۃًسائل کے والد کی رضامندی کے بغیرکسی رشتہ دار نے سائل کےوالد کی پراپرٹی سائل کی والدہ کے نام کی ہو، اورسائل کےوالدنےتنددرستی کے بعد اس پراپرٹی پر سائل کی والدہ کوباقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو توایسی صورت میں سائل کی والدہ اس پراپرٹی اور جائیداد کی شرعاً مالک شمار نہ ہوگی، بلکہ یہ جائیداد بدستورسائل کے والدِ مرحوم کی ملکیت میں رہ کراب ان کے انتقال کی صورت میں دیگر ترکہ کی طرح یہ بھی مرحوم کے تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل ان الموهوب ان مشغولا بملك الواهب منع تمامها، و ان شاغلا لا الخ (کتاب الھبۃ ، ج: 5 ، ص: 690 ، ط: ایچ-ایم-سعید)ـ۔
وفی رد المحتار: تحت: (قوله بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت و لو كانت فی مرض الموت للاجنبی کما سبق فى كتاب الوقف کذا فی الهامش (قوله بالقبض الکامل) و كل الموهوب له رجلين بقبض الدار فقبضاها جاز خانية الخ (كتاب الهبة، ج: 5 ، ص: 690 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
وفی الھندیۃ: لا يثبت الملك للموهوب له الا بالقبض هو المختار، هكذا فی الفصول العمادية الخ (کتاب الھبۃ ، ج: 4 ، ص: 378 ، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89775کی تصدیق کریں
0     202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات