وضو

عام اونی،سوتی موزوں اور جوتوں پر مسح کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
90021
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

عام اونی،سوتی موزوں اور جوتوں پر مسح کرنے کاحکم

آج کل دفتروں میں لوگ اپنے موزوں پر مسح کرتے ہیں جبکہ یہ مسح صرف چمڑے کے موزوں پر جائز تھا تو کیا ہم آج کل جوتوں پر مسح کرسکتے ہیں؟ کیونکہ بعض دفعہ کوئی چپل میسر نہیں ہوتی ہے ۔
تفصیل سے جواب دیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام اونی سوتی موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں اور ایسا کرنے کے بعد جو نماز پڑھی جائے وہ بھی شرعاً درست نہیں ہوگی البتہ جوتوں کی پوری ہیئت اگر تفصیل کے ساتھ لکھ کر بھیج دی جائے تو اس کا حکمِ شرعی بھی بیان کیا جاسکتاہے؟ واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 90021کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات