وضو

کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
90022
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

۱۔ کیا یہ درست ہے کہ اگر ایک شخص آگ پر پکی ہوئی کوئی چیز کھا لے تو اسے اپنا وضو دوبارہ کرنا پڑتا ہے؟
۲۔ کیا یہ درست ہے کہ اگر ایک شخص اونٹ کا گوشت کھائے تو اسے اپنا وضو دوبارہ کرنا پڑتا ہے؟
میں نے یہ حکم اپنی مسجد کے امام صاحب سے سنا ہے، لیکن میں ان کی تصدیق چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱، ۲۔ آگ پر پکی ہوئی چیز یا اونٹ کا گوشت کھانے سے جمہور ائمہؒ کے نزدیک وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ جو شخص ایسی جگہ امام ہو، جہاں اس کی اقتداء میں چاروں مذاہب کے لوگ نماز پڑھتے ہوں، تو اس امام کو چاہیے کہ ایسی چیزوں کے کھانے کے بعد وضو کرے، کیونکہ عند الحنابلہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

اکل لحم الابل ینقض الوضوء عند الحنابله دون غیرهم باکل لحم الابل علی کل حال نیئا ومطبوخًا عالمًا کان او جاهلًا (الٰی قوله) وقال الجمهور غیر الحنابله لا ینقض الوضوء باکل لحم الجزور لما رواه جابر رضی اللہ عنه قال کان آخر الامرین من رسول اللہﷺ ترك الوضوء مما مست النار ولانه مأکول کسائر الماکولات الفقه الاسلامی (۱/ ۲۰۸) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 90022کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات