۱۔ کیا عورت روزے کے دوران لپ اسٹک (ہونٹوں پر سرخی )استعمال کر سکتی ہے؟
۲۔ کیا ہونٹوں پر سرخی لگانے سے وضو پر اثر ہوتا ہے؟
۳۔ ایک عورت جس کو سات دن ماہواری عام طور پر ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ غسل کرتی ہے، اپنے آپ کو پاک کرتی ہے اور نماز و روزہ کرتی ہے۔ عام حالت میں، لیکن آٹھویں دن وہ اپنے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھتی ہے، تو کیا اس کی نماز اور اس کا روزہ مستند ہوگا؟ یا اس کو غسل دوبارہ کرنا ہوگا؟
۴۔ ایک عورت جس کی ماہواری رات کو ختم ہوتی ہے، لیکن وہ اس وقت اپنے آپ کو پاک کرنے کے لیے غسل نہیں کرتی ہے اور دوسرے دن کی نیت کر لیتی ہے۔ وہ سحر پر بیدار ہوتی ہے اور اُس وقت بھی غسل نہیں کرتی ہے، اور پھر جب وہ صبح بیدار ہوتی ہے تو غسل کرتی ہے، تو کیا اس کا روزہ درست ہوگا؟
(۱، ۲)۔ لپ اسٹک کے استعمال کرنے سے وضو اور روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
(۳)۔ اگر یہ خون صرف آٹھویں دن تک ہی رہا ہو اور دسویں دن سے متجاوز نہ ہواہو تو آٹھویں دن کے روزہ، نماز کا کوئی اعتبار نہ ہوگا بلکہ دوبارہ غسل کرنا لازم ہوگا۔
(۴)۔ روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلاوجہ غسل میں تاخیر کرنا جس سے ترک فرائض تک نوبت پہنچے جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
وفی الرد: لانه لو زاد علی العادة ولم یزد علی الاکثر فالکل حیض اتفاقا بشرط ان یکون بعده طهر صحیح (۱/ ۳۰۰)
وفی الرد: قوله (طاهر عن حیض او نفاس) ای خال عنهما والّا فالطهارة عن حدثهما غیر شرط (۲/ ۳۷۱) واللہ اعلم بالصواب!