احکام وراثت

کیش ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
90541
| تاریخ :
2026-01-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کیش ترکہ کی تقسیم

بعد ازسلام عرض یہ ہے کہ میں آپ حضرات سے دین کی روشنی میں ایک تحریری فتوی چاہتا ہوں، فتوی مجھے اس چیز کا چاہئیے کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے، والد صاحب ہمارے لئے نقدی کی شکل میں (4100000) اکتالیس لاکھ روپے چھوڑ کر گئے ہیں، اب ہم اس رقم کا شرعی حصہ کرنا چاہتے ہیں ،حصے میں میری دو والدہ ہیں اور ہم چھ بہن بھائی ہیں ،بڑی والدہ جو کہ ہماری سوتیلی ماں ہے ،ہمارے ساتھ رہتی ہے ،ان سے کوئی اولاد نہیں ہے ،چھوٹی والدہ جو کہ ہماری سگی ماں ہے ،وہ بھی ہمارے ساتھ رہتی ہے اور ان سے ہم چھ بہن اور بھائی ہیں جس میں تین بہنیں اور تین بھائی ہیں، اب ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں اس رقم کا شرعی بٹوارہ یا حصہ تحریری طور پر کر کے دے دیں، حصے دار جو ہیں اس میں ہم آٹھا فراد ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہر فرد کا شرعی حصہ اس کے نام کے ساتھ تحریری طور پر واضح لکھ دیں ،امید ہے کہ آپ ہمیں جلد اس بات کا تحریری جواب دیں گے، آپ سب مفتیانِ کرام اور علماء کرام حضرات کی دعاؤں کا طلب گزار۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحوم کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث ( کفن، دفن کے متوسط مصارف، واجب الادا قرض اور بیواؤں کے مہر کی ادائیگی اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کے بعد ) اگر اس کے ترکہ میں یہی رقم مبلغ 41 لاکھ روپے بچتے ہوں اور مرحوم کے موجود ہ ورثاء بھی یہی ہوں، ان کے علاوہ کوئی وارث موجود نہ ہو ، تو مذکور رقم میں سے ہر بیوہ کو دو لاکھ چھپن ہزار دوسو پچاس(256250) روپے، ہر ایک بیٹےکو سات لاکھ ستانوے ہزار دو سو بائیس(797222) روپے، جبکہ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو تین لاکھ اٹھانوے ہزار چھ سو گیارہ ( 398611 ) روپے دیے جائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90541کی تصدیق کریں
0     198
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات