قرض

حکومتی قرض کی اسکیم سے قرض لینا

فتوی نمبر :
90652
| تاریخ :
2026-01-06
معاملات / مالی معاوضات / قرض

حکومتی قرض کی اسکیم سے قرض لینا

السلام علیکم ۔ میرا یک سوال ہے کے حکومت کی ایک سکیم متعارف کروائی گئی ہے جس میں 60 لاکھ سے 3 کروڑ تک بغیر سود کے قرضہ دیا جارہا ہے قرض دار نے 5 سال میں وہ رقم واپس کرنی ہے اور اتنی ہی رقم واپس کرنی ہے جتنا قرض لیا گیا ہے، سود کی مد میں جو اضافی رقم ہے وہ حکومت ڈائریکٹ بینک کو ادا کریگی ۔ اگر ایسی سکیم سے قرض لیا جائے تو کیا یہ اسلامی طریقے کے لحاظ سے جائز تصور ہوگا یا سود کی وجہ سے حرام ۔ رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حکومت کی اس اسکیم میں اگر قرض لینے والے شخص سے اس قرض رقم پر کسی بھی طرح مشروط اضافہ یا منفعت نہ لی جاتی ہو ،تو اس اسکیم سے مستفید ہونا جائز ہوگا، البتہ حکومت اور بینک کے درمیان اگر اس ضمن میں کوئی سودی معاہدہ ہو تو اس کی وجہ سے عام آدمی گناہ گار نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله ، وكاتبه وشاهديه ، وقال : هم سواء ( باب الربا ، ج : 2 ، ص : 860 ، ط : بشری )
و فی اعلاء السنن : وقال الموافق فی " المغنی " و کل قرض شرط فیہ الزیادۃ فھو حرام بلا خلاف ، قال ابن المنذر : اجمعوا علی ان المسلف اذا شرط علی المستسلف زیادۃ او ھدیۃ فاسلف علی ذلک ان اخذ الزیادۃ علی ذلک ربا ( باب کل قرض جر منفعۃ فھو ربا ، ج : 14 ، ص : 499 ، ط : ادارۃ القرآن )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90652کی تصدیق کریں
0     202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات