ذکر دعاء اور درود

پریشانیوں سے نکلنے کا وظیفہ

فتوی نمبر :
90962
| تاریخ :
2026-01-15
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

پریشانیوں سے نکلنے کا وظیفہ

میں بہت بڑی مشکل میں ہوں۔ آمدنی کے تمام ذرائع بند ہو چکے ہیں اور مجھ پر بہت زیادہ قرض ہے۔ میں حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن مجھے صورتحال سدھارنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔ میری عمر بڑھ رہی ہے مگر شادی کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آ رہا۔ان تمام وجوہات کی بنا پر میرے ذہن پر بہت زیادہ دباؤ اور تناؤ (اسٹریس) ہے، اور میری کسی کام میں دلچسپی نہیں رہی، یہاں تک کہ لوگوں سے ملنے کو بھی دل نہیں چاہتا۔براہ کرم تمام آفات اور مالی مسائل دور کرنے کے لیے کچھ مفید دعائیں (اذکار) تجویز کریں جو زندگی میں خوشحالی اور برکت لائیں...



الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ پریشانی کا اصل علاج رجوع الی اللہ اور اتباع سنت میں مضمر ہے، اس لئےاولا تو سائل کو چاہئے کہ وہ اپنے اعمال و افعال کو بموافق سنت نبوی ڈھالنے کی کوشش کرلے، اگر اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظائف کی بھی پابندی کرے انشاء الله رزق میں بہتری اور فراخی ہوگی۔۱.﴿وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ﴾ (الطلاق،آیت: 3 )فراخی رزق کےلیے اور جس مہم میں چاہے اس کو صبح شام سو مرتبہ پڑھا کرے۔۲. جبکہ درج ذیل آیات کاغذ پر لکھ کر بازو پر باندھ دیا جائے تو باکار ہو جائے۔﴿قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ، يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾ (آل عمران: 73، 74) ۔(اعمال قرآنی صفحہ:۷۳)
البتہ رشتے اور شادی کا جو وقت من جانب اللہ مقرر ہے، اس وقت پر ان شاء اللہ ضرور ہو گا، سائل کو چاہئے رشتے کا انتخاب اپنے والدین کے سپرد کر دیں، یہ سائل کے حق میں ان شاء اللہ بہتر رہے گا، نیز پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کا بھی اہتمام کریں اور درج ذیل عمل بھی کریں، ان شاء اللہ اپنی مراد میں جلدی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔”سورۂ طٰہٰ“ کی آیت نمبر(۱۳۱/۱۳۲) ” {وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى ، وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى} [طه: ۱۳۱، ۱۳۲] “لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہیں۔(اعمال قرآنی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90962کی تصدیق کریں
0     170
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات